مُودی کی بد مستیاں

modi ki badmastian

(عمارہ خانم)

مودی ایک چاے ٔ والا تھا اور چاے ٔ والا ہی رہے گا۔ انتہایٔ گھٹیا ذہنیت کا مالک اور بڑی چالاکی سے ایک تیر سے دو شکار ،۔ یعنی ایک طرف تو اپنے الیکشن جیتنے کے لیے یہ حربہ استعمال کرنا اور دوسرا یہ کہ ہم اس وقت معاشی طور پر کمزور ہیں اور I.M.F سے قرضہ لینے کے لیے مذاکرات کے مراحل میں ہیں۔ مودی کا اس طرح سے کرنا ہمیں معاشی طور پر مزید کمزورکرنے کی کوشش ہے۔ اگر جنگ پھیل جاتی ہے تو صاف ظاہر ہے I.M.F ہمیں بلکل بھی قرضہ نہیں دے گا ، لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہییٔ کہ ہم نے کسی نہ کسی طرح سے یہ کمی پوری کر لی ہے ۔ ہندوستان ہم پر الزام لگا رہا ہے کہ پلوامہ حملہ ہم نے کروایا ہے اور اس کے پینتالیس (45) فوجی مار دیے ہیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ حملہ ایک کشمیری نوجوان نے کیا اور تین سو کلو گرام بارود کے ساتھ کیا۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ہم نے یہ سب کروایا ہے تو پھر اس کی چھ لا کھ فوج کشمیر میں کیا کر رہی ہے؟ لائن آف کنٹرول پر اتنی سختی کہ پرندہ بھی پر نہیںمار سکتااور یہ سختی تہہ در تہہ ہے تو پھر یہ بارود کیسے پلوامہ پہنچا؟ جب کہ پلوامہ کا مظفر آباد سے فاصلہ ایک سو اکیالیس (141 ) کلو میٹر ہے تو خونی مودی صاحب مقبوضہ کشمیر میں جو چھ لاکھ فوج کا خرچہ آپ برداشت کر رہے ہیںوہ کس لیے؟ کہ اس کے باوجودمقبوضہ کشمیر میں ایسا واقعہ ہو جاتا ہے۔ تو پھر یہی خرچہ اپنے غریب لوگوں پر کرو، اپنے اُدھر بیت الخلا بنواؤ اور کویٔ انسانیت والے کام کرو کہ تمہارے لوگ تمہیں یاد رکھیں ۔ ویسے تو تمہارے خونی کارناموںکی وجہ سے تمہیں یاد رکھیں گے ہی۔ یاد رکھو جو کچھ حرکت کر دی ہے اس پراکتفا کرو ورنہ پاکستان کا دفاع تو دیکھ ہی لیا ہے کہ دو طیارے اپنے خونی چہرے کی بھینٹ چڑھا چکے ہو اور ایک پائلٹ بھی ہمارے پاس گرفتار ہے۔ یاد رکھو زیادہ نقصان تمہارا ہی ہونا ہے۔ ہمارے پاس نہ اتنی چوری پٹی ہے کہ جہاں تم غیر روایتی ہتھیار استعمال کر سکو لیکن اگر یہاں تک نوبت پہنچی تو پھر زیادہ تباہی تمہارا مقدر ہی بنے گی۔ ہوش کے ناخن لو! اس کے بر عکس ہمارے وزیرِاعظم کو دیکھو کہ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں لیکن وہ پھر بھی تمہیں عقلمندی کی سوچ اپنانے کا کہہ رہے ہیں۔ جنگ بُری چیز ہے، خون خرابہ اچھا نہیں کیونکہ اس کا نتیجہ صفر ہے اور آخر میں مذاکرات ہی ہونے ہوتے ہیں۔ تمہارا میڈیا انتہایٔ پاگل اور غیر ذمہ دار ہے۔ چینل رومز میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرنا اور ہے لیکن برستے بارود میں رہنے کے لیے حوصلہ چاہییٔ اور جانیں قربان کرنی پڑتی ہیں اور جنگیں ملکوں کو بہت پیچھے لے جا تی ہیں۔ ہماری بہادر افواج کو دیکھو، دنیا کی بہترین فوج ہونے کے باوجود اور ہر قسم کے حالات برداشت کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے لیکن پھر بھی کس قدر صبرو تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ حقیقت میں لوٹ آنا ہی بہتر ہے، کشمیریوں کو اُن کی مرضی کے مطابق حق دو، وہ بھی سکون میں آئیں اور تمہارا ملک بھی۔

تم اپنے لوگوں کو اشتعال دے کر اس نہج تک لے جاؤ گے جہاں سے تم واپس نہ آ پاؤ گے اور پھر تباہی ہی تباہی ہے۔ اور ہاں اگر کسی بین الاقوامی دباؤ میں آ کر اس کو اور ہوا دو گے تو یاد رکھواپنا بوجھ تو اپنے کند ھوں پر ہی اُٹھانا ہوتا ہے اور تم میں اس صلاحیت کا فقدان ہے۔ مودی ہوش میں آؤ ۔ یہ تم نے ہی کہا تھا کہ بنگلادیش بنانے میں تمہارا اور تمہارے لوگوں کا کردار ہے۔ تاریخ اپنے آپ کو دوہراتی ہے جیسے 1971ء میں مشرقی پاکستان میں ہماری افواج کے ساتھ ہوا کہ سامنے ہندوستانی فوج تھی اور پیچھے تمہارے جیسے لوگ وہاں کے غداروں سے مل کر نقصان پہنچاتے تھے۔ اسی طرح تمہارے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں ہونا ہے کہ سامنے سے پاکستانی فوج تمہاری درگت بناے ٔ گی اور پیچھے سے مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنی آزادی کے لیے تمہاری حجامت کریں گے۔ بہتر ہے کہ مُذاکرات کرو اور کشمیریوں کو اُن کا حق دواس سے پہلے کہ تمہاری ان کے ہاتھوں تذلیل ہو۔ آخر کب تک جھوٹ بولو گے؟ اپنی عزت کے لیے کہتے ہو کہ پاکستان کا F-16 جہاز مار گرایا ہے۔ اب تمہاری عوام ہی کہہ ری ہے کہ کچھ تو دکھاؤ، کدھر ہے جہاز کا ملبہ؟ پاکستان کے ساتھ ماضی میں جو کچھ بین الاقوامی طاقتوں نے دھوکہ کیا، وہ بہت اچھا کیا۔ ان کے اس رویے نے ہماری غیرت کو جگایااور آ ج ہم اپنے دِفاع میں کافی سے زیادہ خود انحصار ہو گیٔ ہیں۔ تم جو سمجھے بیٹھے ہو ویسا نہیں ہے ۔ ہمارے جے ایف تھنڈر نے ہی تمہارے جہازوں کا کام تمام کر دیا۔ مودی، جب 2002ء میں اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دوران تم نے گجرات میں جو خونی کھیل کھیلا تھا اور مسلمانو کا قتلِ عام کیا تھا وہ تم نے اپنے ملک میں کیا تھا۔ لیکن اب تم پاکستان کے ساتھ پنجہ لڑانے کی کوشش کر رہے ہو۔ یاد رکھو پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ دانش مندی کا مظاہرہ کرو ۔

ان چند الفاظ کو زیادہ سمجھو اور مذاکرات کی میز پر آؤ تا کہ اس خطے کو جنگ کے خطرات سے پاک کیا جا سکے۔ ـــــورنہ ، “میںسر بکف ہوںلڑادے کسی بلا سے مجھے”۔
اﷲ ہمارے پاک وطن کو ہر لمحہ ہر وقت دشمن نظر سے محفوظ رکھے۔ ( آمین!)
پاکستانی افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد !!
Pak Destiny

 

One Response

  1. Elvera Khan Reply

Leave a Reply