نواز شریف الیکشن کے قریب”کلثوم کارڈ” کھیل سکتے ہیں،قریبی عزیز کا انکشاف

– از ناظم ملک –

– کلثوم کی زندگی بارےخاندان کےقریبی رشتےداروں کو بھی نہیں بتایا جارہا بس قران خوانی کرانے کا کہا جا رہا ہے،،،
– خاندان کے لوگوں کو جلد پاکستان میں ملنے کا کہ کر لندن عیادت کےلئے آنے سے منع کیا جارہا یے

شریف خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک اہم قریبی عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ خاندان کے اندر یہ وسوسہ اور قیاس بڑھتا جارہا ہے کہ نواز فیملی الیکشن کے قریب”کلثوم کارڈ”کھیل سکتی ہے،
اس اہم قریبی عزیز نے اپنےاس خدشے کی بنیاد میڈیا میں کلثوم نواز کی “کلینیکل موت”بارے آنے والی خبروں کو بنایا ہے جسے لیکر خاندان کےپریشان لوگ جب نواز فیملی سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کرنے کےلئے رابطہ کرتے ہیں تو لندن والوں میں سےہر کسی کا بیان ایک دوسرے سے متضاد ملتا ہے، درست معلومات نہ دئے جانےاور حد سے زیادہ ہچکچاہٹ احتیاط رازداری برتنے سےخاندان میں شکوک و شبہات بڑھتے جا رہے ہیں اور قریبی خاندانی افراد کو بھی کلثوم کی زندگی بارے متضاد خبریں دی جارہی ہیں،اس قریبی عزیز نے بتایا یے کہ خاندان میں سے اکثر افراد نے جب کلثوم نواز کی عیادت کےلئے لندن روانگی کا قصد کیا تو نواز فیملی نے انہیں یہ کہ کر آنے سے منع کر دیا کہ “بس جلد” پاکستان میں ہی ملاقات ہو گی،
ذرائع نے بتایا ہے کہ جب ہم کلثوم نواز بارے جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں دعا اور قران خوانی کرانے کا کہ کر ٹال دیا جاتا یے،اس ذرائع نے بتایا ہے کہ جب اس نے خود ایک بار حسین نواز کو فون کر کے خیریت دریافت کرنا چاہی تو پیچھے سے زنانہ آواز میں رونے کی آواز آرہی تھی،ذرائع نے بتایا ہے کہ لندن میں موجود شریف خاندان کے لوگ پاکستان سے جانے والے خاندانی افراد کے فون بھی اٹینڈ کرنا چھوڑ دئے ہیں اور بس واٹس اپ پر ہی جسے ضروری سمجھا جائے اس کو جواب دیا جاتا ہے،
اس ذرائع نے بڑے ٹھوس انداز میں کہا ہے کہ اگر کلثوم نواز کی کلینیکل موت واقعہ ہو چکی ہے جس کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی تو نواز و شہباز الیکشن کے قریب کلثوم نواز کی موت کو ڈکلئیر کر کے اسے اپنے سیاسی فائدےکےلئے استعمال کریں گے تاکہ وہ الیکشن میں ہمدردی کے نام پر زیادی سے زیادہ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر سکیں

3 Comments

  1. Amin Qazi Reply
  2. Zafar Dar Reply
  3. Amin Qazi Reply

Leave a Reply