کلثوم نواز کی بیماری،، نواز لیگ میں الیکشن کے التوا پر سوچ و بچار شروع

pmln-ponder-over-postpone-elections-2018-due-to-kulsoom-nawaz-ailment
– از ناظم ملک –
  • – التوا کے معاملے پر دیگر جماعتوں سے رابطوں کےلئےصلاح و مشورے
  •  – قیادت کی کلثوم کی بیماری میں مصروفیات کے باعث الیکشن مہم متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر الیکشن کے التوا پر سنجیدگی سے غور

مسلم لیگ ن کے ایک اہم سیئنر راہنما نے انکشاف کیا ہے کہ شریف فیملی کلثوم نواز کی شدید بیماری اورانکی صحت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر خاصی مضطرب ہے اور پارٹی کے اندر اب سنجیدگی سے الیکشن کے التوا بارے سنجیدگی سے صلاح و مشورہ کیا جا رہا ہےذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ دیگر سیاسی جماعتوں کے سامنے انسانی ہمدردی کے ناطے الیکشن کے التوا کی تجویز رکھنے بارے سنجیدگی باہم مشورہ ہے اور اسی غرض سے نواز شریف نے شہباز شریف کو ھنگامی طور پر لندن طلب کیا تھا،

ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سےبیک ڈور رابطوں میں اگر کوئی مثبت جواب ملا تو پھر ن لیگ الیکشن کے التوا کی درخواست الیکشن کمیشن لے کر جا سکتی ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے اندر الیکشن کی تیاریاں بلکل ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں جس کے باعث پارٹی کے اندر بے یقینی کی صورتحال ہے،
الیکشن کمیشن کی طرف سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنے میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور ابھی تک قیادت کی ملک میں دستیابی اور جلسے جلوسوں کا شیڈول ابھی تک طے نہیں ہو سکا،
بتایا گیا یے کہ ڈاکٹرز کلثوم نواز کی جلد مکمل صحت یابی کا عندئیہ نہیں دے رہے جس کے باعث شریف فیملی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہے کہ وہ کرے تو کیا کرئے،ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز اس صورتحال میں کلثوم نواز کو اکیلا چھوڑ کے جانے کے لئے بالکل تیار نہیں جبکہ ادھر پاکستان میں الیکشن سر پے تیار کھڑے ہیں،
بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان اسوقت قابل رحم حالت میں بے بسی کی منہ بولتی تصویر بنا ہوا ہے کسی کو کچھ دمجھ نہیں آرہا کہ کیا کیا جائے،ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ میں ایک دو دن میں الیکشن التوا بارے صلاح مشورہ مکمل کر لے گی جس کے تناظر دیگر جماعتوں سے رابطوں بارے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

3 Comments

  1. Syed Shahid Reply
  2. Mufassir Shah Reply
  3. Nasir Agha Reply

Leave a Reply