حکومت مخالف اتحاد جگ ہنسائی کا باعث بن گیا

opposition-alliance-riducled-pda-pakistand-democratic-alliance-Pakistan Democratic Movement

– لاہور۔ناظم ملک –

* ایک دوسرے پر شک اور بداعتمادی کی فضا میں بننے والےاتحاد کو عہدوں کی بندر بانٹ نے مزید اختلافات کا شکار کر۔دیا ہے

* مولانا اور ن لیگ کے غیر واضح مستقبل میں پیپلز پارٹی نہ استعفے دینے اور نہ سندھ حکومت توڑنے کے موڈ میں ہے

حکومت مخالف اپوزیشن کا غیر سنجیدہ اتحاد جگ ہنسائی کا باعث بن کر رہ گیا ہے،ایک دوسرے پر شک اور بداعتمادی کی فضا میں بننے والا اتحاد عہدوں کی بندربانٹ میں مزیدتضادات و اختلافات کا شکار ہوگیا ہے،

اتحاد کا اسٹیرنگ اگر مولانا کے ہاتھ میں ہے تو ن لیگ کو کنڈیکڑ بنا کے پیپلزپارٹی کو اگلے سٹاپ کی سواری بنا کے رکھ دیا گیا ہے کوئی ایک دوسرے کی بات سننے کو تیار نہیں،مولانا اور ن لیگ کی حکومت گرانے کی خواہش میں بننے والے اتحاد میں پیپلز پارٹی نہ تو اسمبلیوں سے استعفے دینے کو تیار ہے اور نہ ہی اپنے ہاتھوں اپنی سندھ حکومت کو قتل کرنے کوتیار ہے،

بتایا گیا ہے کہ اس اتحاد کی اونٹ کی طرح کوئی کل سیدھی نہیں ہے،پیپلز پارٹی مولانا کو اتحاد کا صدر بنانے پر خوش نہیں ہے اور نہ ہی پیپلز پارٹی مولانا کے پیچھے چلنے کو تیار ہے ن لیگ کے اندر سے پیپلز پارٹی پر تنقید نے اس اتحاد کی کشتی میں اور سوراخ کر دئے ہیں اسی طرح پیپلز پارٹی کے قائدزرداری نے خواجہ آصف کےبیان کا جواب دیکر معاملہ اور پیچیدہ بنا دیا ہے،

عملا حکومت کو اسوقت زبانی اپوزیشن کے کسی تحریک کے شروع ہونے یا لانگ مارچ کا ڈر نہیں ہے دوسری طرف نیب مقدمات میں آئے روز بدلتی صورتحالسےسب سے زیادہ ن لیگ پریشان ہے جس کی ساری قیادت جیلوں کے قریب قریب ہے صدرزرداری اپنے مقدمات سے اسلئے پریشان نہیں ہیں کہ ان کی بیماری کے باعث حکومت انہیں جیل میں ڈالنے کا رسک نہیں لے سکتی،

ن لیگ کے قائد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی طرف سے فوج پر دن بدن بڑھتی تنقید نے پارٹی کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے اور راہنما ڈرے بیٹھے ہیں کہ اگر فوج پر تنقید کا یہی سلسلہ جاری رہا تو لوگ پارٹی کو چھوڑنا شروع ہوجایئں گے،

حکومت سے پہلے ہی ن لیگ کے ارکان سینٹ قومی و صوبائی رابطوں میں ہیں جس سے ن لیگ کی اندرونی صورتحال کمزور ہوتی چلی جارہی ہے۔

|Pak Destiny|

3 Comments

  1. Manzoor Butt Reply
  2. Muhammad Naseer Reply
  3. Jehanzeb Khan Reply

Leave a Reply