دھڑکن والے پاکستانی سُنیل شیٹھی

overseas pakistanis pti

 – ڈاکٹر عامر میر-

اوورسیز پاکستانیوں کی اچھی خاصی تعداد پی ٹی آئی کی حامی ہے ۔ یہ تعداد خاص طور پہ ٹویٹر و فیس بُک وغیرہ پہ اپنی پارٹی کو ڈیفنڈ و ترویج کرتی نظر آتی ہے۔ یہ ان کی سیاسی چوائس اور اُن کا حق بھی ہے۔ موسٹ ویلکم فرام مائی سائیڈ۔ مگر گراؤنڈ یا پاکستان کو صرف اس خالی خولی حمایت کا کتنا فائدہ ہوتا ہے؟

پی ٹی آئی کی قیادت کا بھی یہ کافی حد تک خیال تھا کہ گورنمنٹ ملنے کے بعد یہ اوورسیز پاکستانیو کی ٹھیک ٹھاک تعداد پاکستان کو سپورٹ کرے گی۔کس سینس میں؟مزید پیسہ پاکستان بھیجے گی یہ تعداد۔ نئے کاروبار و انویسٹمنٹیں ہوں گی۔ ٹھیک ٹھاک تعداد واپس پاکستان آ کر سیٹل ہو گی مگر ایسا کس حد تک ہوا؟اُن جھیل والے ڈاکٹرصاحب کے بارے میں ابھی تک یہی پتہ ہے کہ وہ پاکستان سیٹل نہیں ہوئے؟ کیا یہ سمجھا جائے کہ یہ صرف جذباتی و ہارٹ سے خالی حمایت ہے صرف؟یعنی کہ نریاں گلاں ہی نیں۔

دوسرا سچ یہ بھی ہے کہ پی ٹی آئی گورنمنٹ نے بھی سیریسلی ان لوگوں کو اٹریکٹ کرنے کے لئے کوئی نئی سکیمیں یا اچھے پیکجز نہیں بنائے۔کیوں نہیں بنائے؟وژن یا وِل کی کمی یا کچھ اور؟تیسرا سچ یہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیو کی کثیر تعداد لو انکم(کم آمدنی) گروپ سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ لوگ نئی جینز خرید لیتے ہیں۔ نئے سپورٹس شوز و موبائل خرید لیتے ہیں۔پاکستان آ کر مُنہ ونگا کر کے انگریجی ٹھاہ ٹھاہ مار لیتے ہیں۔ دو چار دعوتیں کرنا افورڈ کر لیتے ہیں اور یقین مانیے زیادہ تر کی اوقات اس سے زیادہ ہے بھی نہیں۔

پرابلم یہ ہے کہ پاکستانیو کی کثیر تعداد اِن سے بھی کم کما رہی ہے تو اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ اوورسیز نے بڑی اَنی پائی ہوئی ہے۔ فیکٹ یہ ہے کہ اَنی اکثریت کے ہاں نہیں پڑی ہوئی۔ یہ لوگ وہاں اپنی لائف بڑی مشکل سے گھسیٹ رہے ہیں اور پاکستان آ کر ٹیکسی چلانے یا سیلزمینی وغیرہ کرنے سے اتنے پیسے بھی نہیں بنتے کہ بندہ چار سال بعد پاکستان کی ایئرٹکٹ خرید سکے۔ یہ لوگ بس فیس بُک وغیرہ پہ باتیں کرتے ہیں۔ واپس آنے جوگے نہیں ہیں۔ اب آپ کیا ایکسپیکٹ کرتے ہیں کہ آپ کو سچ بتائیں کہ وہاں اصل میں کیا کام کر رہے ہیں؟کس پا وکدی اے اوتھے؟

اف کورس وائٹ کالر جاب و بزنس کرنے والے بھی ہیں لیکن بہت تھوڑے ہیں۔ بہرحال ایک بات تقریبا ان سب میں مشترکہ ہے کہ یہ دل سے پاکستان کی بہتری چاہتے ہیں لیکن صرف جذبات سے سب کچھ ہو جاتا ہے تو آج دھڑکن والے سُنیل شیٹھی کی طرح ہر بندہ پچاس پیسے سے پنج سو کروڑ پتیا بن گیا ہوتا۔

– Pak Destiny –

Leave a Reply