قومی اسمبلی میں ن لیگ کا فارورڈ بلاک کھل کر سامنے آگیا پی ٹی آئی کو 10 ووٹ دے دئے، عمران خان کو وزیراعظم کے الیکشن میں 186 سے 190 کے قریب ووٹ ملنے کا امکان ن لیگ کی بنیادیں ہل کے رہ گئیں شیرازہ بکھرنا شروع

pmln forward bloc exposed
از ناظم ملک

وزیراعظم کے الیکشن سے قبل ہی ن لیگ کا فارورڈ بلاک متحرک ہو گیا ہے اورپاکستان تحریک انصاف نے سپیکر ڈپٹی سپیکرکے الیکشن میں فارورڈ بلاک کےدس ووٹ لےکر نوازلیگ کی بنیادیں ہلا کے رکھ دی ہیں،

جمعہ کےروز وزیراعظم کے ہونے والے الیکشن میں ن لیگ کے باغیوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ایوان میں پی ٹی آئی کی اپنے اتحادیوں سمیت 173 سیٹیں ہیں جبکہ اپوزیشن کے کل ووٹ ملا کر 149 بنتے ہیں خفیہ رائے شماری میں سپیکر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو تین ووٹ زیادہ ملے اور ملنے ووٹوں کی تعداد 176 نکلی جبکہ حیرت انگیز طور پر ن لیگ کے پلڑے میں جانے والے 8 ووٹ مسترد ہوئے اسطرح جب ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہوا تو پی ٹی آئی کو اپنے حصے سے 10 ووٹ اپوزیشن کے اور مل گئے اسطرح پی ٹی آئی کو ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں 183 ووٹ ملے جبکہ صرف ایک ووٹ مسترد ہوا،بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے اندر پی ٹی آئی کا حمایتی گروپ کھل کر سامنے آگیا ہے اور وزیراعظم کے الیکشن میں عمران خان کو مزید زیادہ ووٹ ملنے کے اشارے مل رہے ہیں،
ن لیگ کا پارٹی کے اندر حصوصا پارلیمنٹ میں شیرازہ بکھرنا شروع ہو گیا ہے جس سے ن لیگ کی قیادت سر پکڑ کے بیٹھ گئی ہے،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کا الیکشن اور حکومت سازی کا عمل مکمل ہوتے ہی ن لیگ کا فارورڈ بلاک سامنے آکر حکومت کی حمایت کا اعلان کر سکتا ہے،ذیل میں قارئین کی معلومات کے لئے قومی اسمبلی میں مختلف پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کی تعداد کا چارٹ دیا جا رہا ہے۔

8 Comments

  1. Nizam Reply
  2. Munir Reply
  3. Aashiq patwari Reply
  4. Rajab Reply
  5. MURAD SAEED Reply
  6. NISAR Reply
  7. Azam sawati Reply
  8. Sahir Reply

Leave a Reply