PEMRA asked to take action against Samaa TV to malign wife of minority MNA

By Raza Ruman
  The Pakistan Hindu Council, the representative body of Hindu community residing across the country, has shown extreme anger on the baseless sensational “breaking news”, broadcasted by a private television channel Samaa News, against the wife of its patron-in-chief and minority MNA, Dr. Ramesh Kumar Vankwani, and appealed the PEMRA Chairman Kamal uddin Tipu for taking action against this condemnable act.

Addressing a press conference on Wednesday, Dr. Ramesh Kumar Vankwani has made clear that the polio vaccine scandal was emerged in January 2013 and February 2014, before the appointment of his wife as Deputy Program Manager, emphasizing that his wife joined in August 2014 and decided to left charge in April 2015.  “Highly-educated well qualified minorities have lot of contributions on their portfolio for the progress and betterment of the country but unfortunately they are being targeted through different ugly tactics,” he regretted.

Private TV Samaa News, in its so-called breaking news, has claimed that the Federal Investigation Agency (FIA) has decided to arrest wife of Dr. Ramesh Kumar Vankwani in the Polio Vaccine Scandal, which Dr. Ramesh termed as example of “sensational and yellow journalism”.

Dr. Ramesh, while talking to reporters, denied all such baseless reports. saying that till today no FIR has been lodged against his wife, who being an educated woman and minority is a target by vested elements.

“This is 3rd intentional attempt by the Samaa News to attack on minorities and Pakistan Hindu Council reserves the rights to take legal action,” Dr. Ramesh said, in the context of providing TV anchorship to a hooligan in the PIA flight issue and previously-broadcasted fabricated news item against his wife to be appointed in the Grade 20.

###

پاکستان ہندوکونسل کا ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی اہلیہ کے خلاف نجی ٹی وی سماء نیوز کی بے بنیاد سنسنی خیز بریکنگ نیوز پر اظہارِ غصہ، اقلیتوں کے خلاف حملوں کا تسلسل قرار، چیئرمین پیمرا کمال الدین ٹیپو سے کاروائی کی استدعا، ڈاکٹر اہلیہ کی تعنیاتی جنوری2013 ؁ء میں منظرعام پر آنے والے پولیو ویکسین سکینڈل کے بعد ہوئی، اہلیہ کوتعلیم یافتہ خاتون اور اقلیت ہونے کے سبب ٹارگٹ کرنا غیرذمہ دارانہ زرد صحافت کی عکاسی کرتا ہے،پاکستان ہندوکونسل نجی ٹی وی انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے، ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (20مئی2015ء):ملک میں بسنے والی ہندوبرادری کی نمائندہ تنظیم پاکستان ہندوکونسل نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی جانب سے اپنے سرپرست اعلیٰ اور اقلیتی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی اہلیہ کے خلاف من گھڑت اور بے بنیادسنسنی خیز خبر کوبطور بریکنگ نیوز نشرکیے جانے پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اقلیتوں کے خلاف حملوں کا تسلسل قرار دیا ہے اور پیمرا کے قائم مقام چیئرمین کمال الدین ٹیپو سے خلاف قانون ہتک آمیز نشریات کے خلاف کاروائی کی استدعاکی ہے۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ہے لیکن بدقسمتی سے انہیں مختلف ہتھکنڈوں سے ہراساں کیے جانے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ، سماء نیوز نے بریکنگ نیوز میں بے بنیاد دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پولیو ویکسین کیس کے تناظر میں ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی اہلیہ کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈاکٹر رمیش نے صحافیوں سے گفتگو میں ایسی تمام اطلاعات کی واشگاف الفاظ میں تردید کرتے ہوئے پیمرا سے سماء نیوز کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ویکسین کی پرچیزنگ اور اسٹور کیپنگ کا معاملہ ان کی اہلیہ کی بطور ڈپٹی پروگرام منیجر تقرری سے قبل جنوری 2013 ؁ء اورفروری 2014 ؁ء میں سامنا آیا تھا، ڈاکٹر اہلیہ نے اگست 2014 ؁ء میں جوائن کیا اور اپریل 2015 ؁ء میں چارج چھوڑنے کا فیصلہ کیا، انکے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ،تعلیم یافتہ خاتون اور اقلیت ہونے کے ناطے انکی اہلیہ کو ٹارگٹ کرناغیرذمہ دارانہ زرد صحافت کی عکاسی کرتا ہے ، سماء نیوز اس سے قبل بھی پی آئی اے فلائیٹ میں غنڈہ گردی کے مرکزی کردار کو اپنے ٹی وی چینل میں بطور اینکر متعارف کروانے سمیت ڈاکٹر اہلیہ کی 20ویں گریڈ میں تعنیاتی کی غلط خبر نشر کرکے فساد پھیلانے کا سبب بنا ہے، پاکستان ہندوکونسل نجی ٹی وی انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Leave a Reply