نواز شریف کے دماغ میں کیا چل رھا ھے؟

-از ڈاکٹر عامر میر-
صرف خالی وزیراعظم یا پپٹ وزیراعظم یا نمائشی وزیراعظم یا بےاختیار وزیراعظم بننے کا چاہ نوازشریف کا پہلی ٹرم میں ہی پورا ہو گیا تھا۔بلاشبہ دوسری دفعہ نوازشریف نے دوتہائی سے زیادہ اکثریت جنرلز کی فل سپورٹ اور دھاندلی سے حاصل کی تھی۔
یاد رکھیئے گا بڑی سیٹ آپ جائز طریقے سے لیں یا ناجائز طریقے سے؟
بڑی سیٹ کی ایک اپنی ہی کشش،گیم،پاور،نشہ و اختیار ہوتا ہے۔ضیاالحق سے زیادہ تابعداری آج تک کس نے شو کی ہے؟لیکن چیف بننے کے بعد سیٹ انسان پہ اثرانداز ہوتی ہے۔چیف بننے کے بعد اُسی تابعدار ضیاالحق نے بھٹو کو پھانسی دے دی تھی۔ھاں دوسری دفعہ بھی نواز ٹوٹل فیئر ووٹس لے کر وزیراعظم نہیں بنا تھا لیکن پھر سیٹ کے اپنے اثرات ہوتے ہیں۔اف کورس جنرلز کے ساتھ نواز نے کچھ وعدے شادے کئے ہوں گے؟
لیکن

وزیراعظم بننے کے بعد تقریبا ہر وزیراعظم کو یہ سوچ آتی ہے کہ اگر انڈیا سے ہمارے تعلقات ٹھیک ہو جائیں تو آرمی پہ خرچ کیا جانے والا پیسہ عوام پہ خرچ کیا جا سکتا ہے۔اسی سوچ کے زیراثر واجپائی کو نوازشریف نے اپنی دوسری ٹرم میں بلایا جو کمانڈو مشرف کو پسند نہیں آیا۔پھر کارگل اور نواز کی برطرفی۔انڈیا سے امن ہونا چاھیئے کا احساس مشرف کو بھی ہوا۔اسی لئے تو چناب فارمولا۔یہ مشرف کی انڈیا سے امن کی بات کیانی پارٹی کو پسند نہیں آئی اسی لئے وکلا تحریک میں کیانی صاحب کی چُھپی ہوئی حمایت اور فون کالز۔اسی لئے ہم نے مشرف کے منہ سے کیانی پارٹی کو لے کر شکوے بھی سنے۔
نوازشریف نے تیسری بار بھی وہی انڈیا امن پالیسی شروع کرنے کی کوشش کی۔بہت کچھ ہوا۔نواز چاھتا ہے کہ فیصلہ سازی اُس کے ہاتھ میں ہو جو جنرلز کو منظور نہیں۔ڈان لیکس بھی نواز کی اسی فرسیٹریشن وغیرہ کا اظہار تھی جس پہ جنرلز کو غصہ آتا ہے کیونکہ ڈان وہ واحد انگریزی اخبار ہے جو باہر بھی پڑھا جاتا ہے اور کوٹ ہوتا ہے۔بہرحال ڈان لیکس پہ جنرلز کے غصہ کھانے پہ نواز پھر اپنے لوگوں کے استعفے کروا کر پیچھے ہٹ گیا۔
آج کی صورتحال میں لگ تو یہی رہا ہے کہ نواز کے مطابق اب وہ وزیراعظم تو رہا نہیں۔گستاخی کا الزام بھی لگ گیا۔اگلے الیکشن میں ن لیگ کی میجارٹی ناں ہو کا پورا پورا بندوبست کیا جا رہا ہے۔اگر اگلے الیکشن میں بھی ن لیگ کو میجارٹی نہیں ملتی تو نواز کا قصہ تو پھر ختم ہو جاتا ہے۔اس وقت نواز خود کو دیوار سے لگا ہوا محسوس کر رہا ہے۔ارے بھئی اگر وزرات عظمی بھی نہیں ملنی اور میجارٹی بھی نہیں ملنی تو پھر کُھل کر کھیلیں گے۔نواز از فیلنگ ڈیٹ ہی ھیز گاٹ نتھنگ ٹو لوز تو پھر یہ والا پتہ،یہ والا داؤ اور یہ والا کارڈ پھر کُھل کر کھیلنے پہ آ گیا ہے۔ایسے تو پھر ایسے ہی سہی۔الیکشنز سر پہ کھڑے ہوں اور جنرلز کوئی گنجائش نہیں چھوڑ رہے تو جنرلز کو پھر دنیا کے سامنے گندہ کیا جائے۔پریشرائز کیا جائے۔چائنہ سمیت باہر کی فورسز بھی تو یہی کافی عرصے سے کہہ رہی ہیں کہ غیر ریاستی عناصر کو ختم کرو اور میں بھی یہی ‘کہہ کر’ باہر کی فورسز کو کنونس کرتا ہوں کہ نواز سے بہتر کوئی آپشن نہیں۔یہ نواز نے بڑا پتہ کھیلا ہے۔دیکھیں کتنا کیش ہوتا ہے؟
پہلے بھی چار پانچ مرتبہ لکھ چکا ہوں کہ یہ والے الیکشنز پاکستان کی ھسٹری کے سب سے پیچیدہ و انٹرٹیننگ الیکشنز ہوں گے۔دیکھتے جائیے۔ایک طرف جنرلز ہیں جن کے خیال میں وہ دنیا کے سب سے ذھین بلکہ نمبر ون ذھین ترین مخلوق ہیں تو دوسری طرف اُنہیں کا تربیت یافتہ نوازشریف ہے۔تین دفعہ وزیراعظم بن چکا ہے۔اندر کی ساری گیمیں جانتا ہے۔جائز و ناجائز کا سب پتہ ہے۔یہ والا داؤ کھیلنے کا مطلب یہ ہے کہ نوازشریف کو چوھدری نثار و شہباز کے فارمولے میں کوئی دم نظر نہیں آ رہا۔اچھا ہی ہے اس دفعہ کوئی فیصلہ ہو ہی جانا چاھیئے۔لڑکا یا لڑکی اس دفعہ جم ہی جانا چاھیئے۔آخر کب تک یہ ملک کُھسرا ازم پہ چلتا رہے گا؟مجھے لگتا ہے کہ شاید،شاید،شاید یہ سلسلہ اب شھید نوازشریف کے باوجود بھی نہیں رُکے گا۔وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رھتا۔بہت کچھ دیکھا ہے۔یہ سوشل میڈیا بھی نئی چیز ہے۔ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب لوگوں میں وہ پہلے والا ڈر نہیں رہا۔وہ کہتے ہیں کہ ناں کہ نتھنگ لاسٹ فار ایور۔لوگ اب بولنے لگ پڑے رہے ہیں۔
کچھ دوست بتا رہے تھے کہ نواز نے یہ باتیں اس لئے کی ہیں کہ ایک کمیشن بنے تو اس میں نواز کے ساتھ پرویز مشرف و رحمان ملک و عمران وغیرہ بھی نا اھل ہو جائیں؟
او ریئلی؟
واقعی آپ کو لگتا ہے کہ ایک ایسا کمیشن بنے گا جو نواز،مشرف،عمران،رحمان ملک و جنرل درانی کو نا اھل و سزا دے گا۔
ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی۔۔۔۔۔۔۔
دوست لگ رہا ہے آج کل لسی زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔
او ھاں آخر میں یہ بتانا تو لازمی ہے کہ نواز کرپٹ ہے۔چور ہے۔دو نمبر ہے۔غدار ہے۔گستاخ ہے۔دو چار گالیاں بھی دوں؟
کتے کا بچہ ہے بلکہ وہ کیا ہے کہ کھوتی کا بچہ ہے۔مریم بھاگی ہے۔کلیجے کو ٹھنڈ پڑ گئی؟
نہیں؟
عمران خان صاحب کرپٹ نہی ہیں۔اس ملک کے ساتھ سب سے مخلص بندہ ہے ہی خان۔یہ جنرلز کو بھی خان ہی سیدھا کرے گا بس وزیراعظم بننے کی دیر ہے۔میرے خیال میں اب تو کلیجے کے ساتھ ساتھ نکے آنڈے بھی ٹھنڈے ہو گئے ہوں گے؟
نہیں ہوئے؟
تو ایسا کریں کہ پانی سے بھرا ڈونگا لیں۔اس میں برف ڈالیں اور آنڈے اُس میں ڈبو دیں۔
مولا خوش رکھے۔

14 Comments

  1. Amir Khusro Tanoli Reply
  2. Muhammad Shahid Reply
  3. Muhammad Tariq Hashmi Reply
    • Zafar Dar Reply
  4. Abdul Ghaffar Reply
  5. Ghalib Qurreshi Shahzad Reply
  6. Zahida Mazhar Reply
  7. Rana Zubair Khan Reply
    • Ali Raza Reply
  8. Syed Shahid Reply
  9. Sheeraz Ali Balouch Reply
  10. Irshad Bibi Reply
  11. Irshad Bibi Reply
  12. Khalid Janjua Reply

Leave a Reply