انتہا پسندوں کی اونچی اڑان

– ڈاکٹر عامر لاھوری –
[perfectpullquote align=”full” bordertop=”false” cite=”” link=”” color=”” class=”pdbq1″ size=””]بس جی ہماری بہادری بس کمزور کے آگے نکلتی ہے۔ویسے تو یہ پالیسی ہمیشہ سے ہے لیکن اتنا اوپن اظہار پہلی دفعہ پوری دنیا نے دیکھا ہے۔[/perfectpullquote]

بس بھئی ثابت یہ ہوا کہ ماڑا ویکھو ہتھی پے جاؤ تگڑا ویکھو پیری پے جاؤ مطلب کمزور ہے تو گلے پڑ جاؤ اور طاقتور ہے تو پاؤں پڑ جاؤ۔بلاگرز چُک لو۔پھنڈ لو خیر ہے کوئی نئیں ماڑا جو ہوا۔ڈان والوں کی بینڈ بجا دو۔خیر ہے کوئی نئیں ماڑا ہے۔جیو والے بھی کیا بگاڑ لیں گے؟اوقات ہے کیا ہے ان کی۔سیاستدان تو ہوتا ہی سب سے زیادہ vulnerable ہے اسے تو آتے جاتے ایویں مذاق میں بھی ٹھاپیں جائز ہیں۔
مگر
مولانا خادم حسین رضوی صاحب مدظلہ علیہ اور پیر افضل قادری صاحب مدظلہ علیہ اینڈ کمپنی کو کچھ نہیں کہنا چاہے وہ”جو مرضی” کہہ لیں۔کر لیں۔ناں بھئی ناں یہ کمپنی ڈاڈی ہے۔تگڑی ہے۔پے جاؤ پے جاؤ پیری پے جاؤ۔
بس جی ہماری بہادری بس کمزور کے آگے نکلتی ہے۔ویسے تو یہ پالیسی ہمیشہ سے ہے لیکن اتنا اوپن اظہار پہلی دفعہ پوری دنیا نے دیکھا ہے۔چیک کر لیجیئے گا اس ریسنٹ ایپی سوڈ کے بعد مولانا خادم کی پارٹی بہت سارے لوگ جائن کریں گے۔ایک تاثر تو بن گیا ہے ناں کہ یہ لوگ اس وقت پاکستان کے سب سے طاقتور لوگ ہیں۔اس پارٹی میں شمولیت کے فارمز کہاں سے ملتے ھیں۔
پاکستان پائندہ باد۔

Leave a Reply