اسد کھوکھر بزدار کو ہٹانے کےلئے پی ٹی آئی کے اندر فاروڈ بلاک و بغاوت کراتے پکڑے گئے

asad khokhar planned make forward block pti oust usman buzdar

– لاہور ۔۔۔ ناظم ملک –

** وزیراعظم کی بروقت کاروائی شریفوں کی سازش ناکام بنا دی بلکہ اسد کھوکھر کووزارت سے بھی ہاتھ دھونے پر گئے

** ن لیگ پی ٹی آئی کے اندر فارورڈ بلاک بنا کر جوابی حملہ کرنا چاہتی تھی

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر برطرف کئے گئے صوبائی وزیر جنگلات اسد کھوکھر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ “شریفوں” کے ساتھ مل کر پنجاب میں پی ٹی آئی کے اندر فاروڈ بلاک بنا کر بزدار کو ہٹانے کی سازشوں کا حصہ تھے،اسد کھوکھر کے خلاف انضباطی کاروائی کر کے سازش میں شریک دیگر ارکان اسمبلی کو خاموش زبان میں پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ وہ سازشوں سے باز نہ آئے تو پی ٹی آئی کے اندر ان کی کوئی جگہ نہیں،واضح رہے کہ اسد کھوکھر شریفوں کےرائیٹ ہینڈ ملک سیف کھوکھر کے کزن ہیں

باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بزدار کو ہٹانےکی حالیہ تحریک جس نے میڈیا میں بھی دھوم مچا دی تھی کے بارے وزیراعظم کو اپنے خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ اس سازش میں پی ٹی آئی کے اندر سے بھی لوگ ملوث ہیں جن کے ناموں کی فہرست وزیراعظم کو بھجوا دی گئی تھی،

ذرائع نےبتایا ہے کہ اسد کھوکھر کافی عرصے سے شریفوں اور چوہدریوں سے رابطوں میں تھے،جب وزیراعظم ہاوس نے یہ سازش پکڑ لی تو چوہدریوں کی طرف ایکدم غیر متوقع طور پر مونس الہی کا بیان آگیا کہ ق لیگ عثمان بزدار کو ہٹانے یا کسی تحریک عدم اعتماد میں شامل نہیں ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ بزدار کے خلاف پی ٹی ائی کے اندر سے پھوٹنے والی بغاوت وقتی طور پر تھم گئی لیکن یہ سلسلہ رکے گا نہیں،

تایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر فاروڈ بلاک بنانا یہ اس عمل کا جواب تھا جیسے پی ٹی آئی ن لیگ کے اندر پنجاب میں فارورڈ بلاک بنانے میں کامیاب ہو گئی تھی جس کے بعد ن لیگ کی بھی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کے اندر سے گروہی سیاست کا شکار ارکان کو اکٹھا کر کے پی ٹی آئی کے اندر بھی بغاوت کرائی جائے

|Pak Destiny|

Leave a Reply