مجھے ملک سے باہر بھجوا دیں، سیاست ہمیشہ کےلئے چھوڑ دوں گا زرداری کا آرمی چیف کو پیغام

asif zardari message army cheif qamar bajwa leave country leave politics

– ناظم ملک –

**باہر جاکے واپس آنےکی ہر طرح کی گارنٹی دینے کو تیار ہوں نواز شریف کی طرح ڈرامہ نہیں کروں گا

**کرپشن کیسز میں گھیرا تنگ ہونے پر زرداری کیمپ میں پریشانی کی لہر

** رحمان ملک نے آرمی چیف کو زرداری کا پیغام بھجوایا اور خرابی صحت بارے آگاہ کیا

** زرداری کی میگا کرپشن منی لانڈرنگ جیلی اکاونٹس کیک بیکس کے 11 ریفرنسز میں شریک ملزم ہی زرداری کے خلاف گواہ بن چکے ہیں

انکشاف ہوا ہے کہ کرپشن کیسز میں گھیرا تنگ ہونے پر زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کو ہمیشہ کےلئے سیاست چھوڑنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ملک سے باہر بھجوانے کےلئے مدد مانگ لی ہے،

زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام بھجوایا ہے کہ جس طرح نواز شریف کو علاج کے بہانے ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی اسی طرح میرے لئے بھی کوئی راستہ نکالا جائے کیونکہ میں حقیقی طور پربیمار ہوں نواز شریف کی طرح ڈرامہ نہیں کر رہا،

باخبر ذرائع نے اس انکشاف کی اندرونی کہانی بیان کرتےہوئے بتایا ہے کہ چند روز قبل رحمان ملک آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے پاس زرداری کا یہی پیغام لےکر گئے تھے،رحمان ملک نے نے آرمی چیف کو زرداری کی روز بروز گرتی صحت کے بارے فکرمندی سے آگاہ کیا اور کہا کہ زرداری کی زندگی بچانے کےلئے اسوقت ان کا بیرونی ملک علاج ناگزیر ہے،

زرداری نے آرمی چیف کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ بیرون ملک علاج کی غرض سے جانے کےلئے ہر طرح کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں کہ جیسے ہی علاج مکمل ہوگا میں واپس آجاوں گا،بتایا گیا ہے کہ زرداری کے خلاف میگا کرپشن،منی لانڈرنگ،جعلی اکاونٹس،کک بیکس،آمدن سے زائد اثاثوں کے 11 ریفرنس دائر ہو چکے ہیں اور ہر کیس میں ان کے شریک ملزموں نے وعدہ معاف گواہ بن کر زرداری کے خلاف بیانات ریکارڈ کروادئے ہیں ان 11 ریفرنسز میں اگر الگ الگ سزایئں ہویئں تو شائد زرداری کی باقی زندگی جیل میں ہی گزرے اور قومی خزانے کو رقوم واپس کر کے شائد ان کے پہلے جیسے ٹھاٹھ باٹھ نہ رہیں،

بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرف سے نیب کو ریفرنسز 30 دنوں میں مکمل کرنے کی حکم نامے کے بعد زرداری کیمپ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے زرائع نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کرپشن کیسز میں ملوث زرداری کو کسی قسم کی مدد سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے کیسوں میں انصاف کے تقاضے پورے کریں

|Pak Destiny|

29 Comments

  1. Shahid Hussain Reply
  2. Sajid Latif Sultani Reply
  3. Muhammad Yousaf Virk Reply
  4. Mir Muhammad Saleh Soomro Reply
  5. Ghazanfar Abbas Reply
  6. Hamish Khan Reply
  7. Malik Iqbal Noon Reply
  8. Rana Imtiaz Reply
  9. Hanif Ajmal Reply
  10. Naveed Ijaz Butt Reply
  11. Raza Khan Reply
  12. Syed Affan Ali Reply
  13. Bakht Zada Reply
  14. Muhammad Akram Zia Reply
  15. Bakht Zada Reply
  16. Mir Hassan Thaheem Reply
  17. Syed Habib Ullah Reply
  18. Saifullah Bhutta Reply
  19. Saeedullah Khan Reply
  20. Hassan Khan Reply
  21. Ali Asghar Ruk Reply
  22. Fazal Hussain Reply
  23. Manzoor Butt Reply
  24. Sufyan Ashraf Reply
  25. Nazar Muhammad Reply
  26. Saad Baba Reply
  27. Pervez Ali Reply
  28. Bahadur Sher Bahadur Reply
  29. Ghulam Mehboob Reply

Leave a Reply