کورونا کے خلاف تاخیر سے اقدام تو بھوکی مرے عوام

coronavirus-hunger-pakistan-famin-poor-peopl

– قدیر احمد –

اس بات میںکوئی شک نہیں کہ ہمارے ہاں بہت زیادہ غربت ہے لوگ عام حالات میں بھی دو وقت کی روٹی کو ترستے ہیں۔ تو جب کورونا جیسی وباپورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لینے کے درپے ہے۔ پورے ملک میں کہیں جزوی تو کہیں مکمل لاک ڈائون ہے ۔ایسے غیر معمولی حالات میں پسا ہوا اور غریب طبقہ مزید مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔

حکومت اسی طبقے کی بقا کی خاطر سخت اقدامات سے گریز کر رہی ہے، جو درست بھی ہے،
لیکن خوفناک حقیقت یہ ہے کہ آٹھ، دس روز سے ملک میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں،جس کی وجہ سے نچلے طبقے کے ساتھ ساتھ اب مڈل کلاس طبقہ بھی ان تمام خطرات کی زد میں ہے ۔مزید چند دنوں کی بات ہے ان کے پاس موجود جمع پونجی بھی ختم ہو جانی ہے انہیں بھی کھانے پینے کے لالے پڑ جانے ہیں اور وہ بھی حکومت کا منہ تک رہے ہوں گے۔

حکومت کو چاہیے کہ غیر معمولی حالات میں غیر معمولی تیز رفتاری اور قوت فیصلہ سے اقدامات کرتے ہیں جو کہ ہمارے ہاں بالکل نظر نہیں آرہے۔ خیر ابھی بھی بہت زیادہ دیر نہیں ہوئی حکومت کو چاہیے کہ فوری اقدامات کرے اور مکمل لاک ڈائون یا کرفیو لگا کر اس موذی وبا کی راہ روکے ،ایسا نہ ہو کہیں بہت دیر ہو جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے بے نظیر انکم سپورٹ، بیت المال اور زکوۃ کمیٹیوں وغیرہ جیسی سکیموں کا بے شمار ڈیٹا موجود ہے جس سے استفادہ کرتے ہوئے نچلے طبقے کو فوراً راشن اور امداد فراہم کر کے فوراً کرفیو یا مکمل سخت لاک ڈائون کا اعلان کیا جائے۔
اس کے علاوہ ایک اور تلخ حقیقت ہے کہتے ہیںکہ آج غریب بھوک سے مر جائے گا ، بالکل درست ہے لیکن حالات جس طرف جا رہے ہیں جیسے عوام لاک ڈائون کے حکم کو ہوا میں اڑا رہی ہے،تو اس صورت میں عوام نہ صرف بھوک سے مرے گی(اللہ نہ کرے) بلکہ کورونا بھی ہمیں برے طریقے سے آ لے گا۔

تو حضور چونکہ، چنانچہ اور اگر مگر چھوڑیں اور فیصلہ کریں ایسا فیصلہ جو عوام کے مفاد میں ہو۔

|Pak Destiny|

Leave a Reply