حکومت نے غیر اعلانیہ طور پر سینتھیا کا سرکاری اداروں میں داخلہ بند اور شخصیات سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی

cynthia-ritchie-name-put-on-exit-control-list

– لاہور ۔۔۔ ناظم ملک –

* سینتھیا الزامات کی جنگ متاثرین نے ہتک عزت کے نوٹس جاری کر دئے

*سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سینتھیا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

*سینتھیا نے معافی مانگنے کی بجائے عدالت کے سامنےثبوت رکھنے کا اعلان کر دیا

* معاملہ عدالت جانے پر سینتھیا سے مستفید ہونے والے پیپلزپارٹی، نواز لیگ ، پی ٹی آئی کی معزز شخصیات کی پتلونیں گیلیں ہونے لگیں

پاکستان کی سیاسی شخصیات پر زیادتی کاالزام لگا کرہلچل مچانے والی سینتھیا کے متاثرین نے اپنے اوپر لگے دھبے دھونے کےلئے انہیں ہتک عزت کے نوٹسزز کرتے ہوئے انہیں معافی مانگنے یا عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے کےلئے للکارا مار دیا ہے،جس کے جواب میں سینتھیا نے معافی مانگنے کی بجائے عدالت میں اپنے الزامات ثبوتوں کے ساتھ ثابت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

cynthia d ritchie drinking

گزشتہ روز
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین رحمان ملک نے حکومت کو سینتھیا کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کےلئے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینتھیا پر پہلے ہی شہید بے نظیر بھٹو پر الزامات لگانے کے پرانے مقدمات ایف آئی اے میں زیر التواء ہیں،حکومت نے الزامات سے بگڑتی زورتحال پر غیر اعلانیہ طور پر سینتھیا کا پاکستان کے اداروں میں داخلہ بند اور افسران پر سینتھیا سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی ہے

بتایا جارہا ہے کہ سینتھیا کے نواز شریف اور موجودہ حکومت کی شخصیات کے ساتھ بھی تعلقات تھے

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینئیر قیادت سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی مخدوم شہاب الدین پر دست درازی اور رحمان ملک پر سیدھا زیادتی کا الزام لگا کرشہرت پانے والی امریکی خاتون سینتھیا کو اب عدالت میں اپنے الزامات ثابت کرنے کا مرحلہ درپیش ہوگا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےسینتھیا کو دس کروڑ ڈالر جبکہ رحمان ملک نےدو ارب روپے کے ہرجانے کے نوٹس جاری کردئے ہیں جس اسے معافی مانگنے یا عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے کو کہا گیا ہے جس کے جواب میں سینتھیا نے معافی مانگنے کی بجائے اپنے ٹویٹر میں عدالت میں اپنے الزامت ثابت کرنے کی کاروائی کا سامنے کرنے کا اعلان کیا ہے دونوں فریقین آمنے سامنے آگئے ہیں

 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نو سال پرانے الزامات ثابت کرنے کےلئے سینتھیا اپنے حق میں کیا ثبوت پیش کرئے گی ذرائع نے بتا یا ہے کہ سینتھیا کا دعوی ہے کہ اس کے جس جس پاکستان کی سیاسی قیادت اور افسران سے تعلقات ان ملاقاتوں کے سب ثبوت اس کے پاس ہیں جس کے بعد ایسے لوگوں کی پتلونیں گیلی ہونے شروع ہو گئی ہیں سینتھیا نے دھمکی دی ہے کہ وہ اب عدالت میں سارے راز کھول کے رکھ دےگی

معاملہ عدالت میں جانے کے بعد یہ ایشو میڈیا کےلئے ہاٹ کیک بن گیا ہے ملکی میڈیا کے بعد انٹر نیشنل میڈیا نے بھی اس میں دلچسپی لینی شروع کر دی ہے سینتھیا کے خلاف مختلف افراد کی طرف سے الزامات لگانے کے ایف آئی آر کےلئے دی گئی درخواستوں پر ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا

بتایا جارہا ہے کہ سینتھیا کے نواز شریف اور موجودہ حکومت کی شخصیات کے ساتھ بھی تعلقات تھے جسےوہ دوسرے مرحلے میں سامنے لائے گی غیر اعلانیہ طور پر حکومت نے سینتھیا پر ہر طرح کے سرکاری اداروں میں داخلہ بند اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے

|Pak Destiny|

2 Comments

  1. Khalid Malik Reply
  2. Javed Iqbal Baig Reply

Leave a Reply