حکومت کی اہم شخصیت نے پاک ڈیسٹنی ڈاٹ کام کے تمام اکاونٹس بلاک و ہیک کروادئے

pakistan-government-and-ally-party-block-hacked-pakdestiny-com-blog-social-media-pages

– ادارے اور اسکے ایڈیٹر ناظم ملک کو بلاگ غیر موثر بنا کے خاموش پیغام پہنچا دیا گیا

– سوشل میڈیا کو ہینڈل کرنے والی اہم راہنما کی ہدایت پر ادارے کے اکاونٹس بلاک و ہیک کئے گئے ادارے کی تحقیق

– پریس کلب لاہور کے صدر اعظم چوہدری کو زبان بندی کےلئے دفتر میں گولی بھیجی گئی،اینکر جمیل فاروقی کو جھوٹے مقدمے میں ننگا کر کے مارا جا رہا ہے

-ملک کے مقبول ترین چینلز اے آر وائی اور بول نیوز کو عدالتی حکم کے باوجود نہیں کھولا جا ریا

– پاکستان کی فیڈرل یونین آف جرنلسٹس،پنجاب یونین آف جرنلسٹ،پریس کلبز کا pakdestiny.com کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرنے کا مطالبہ

– حکومت نے ملک میں سیاسی صحافتی شخصی آزادیوں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں

– لاہور۔ناظم ملک –

موجودہ حکومت نے سیاسی صحافتی،شخصی پابندیوں میں مارشلا دور کو بھی مات دے دی ہے، حکومت کی طرف سے مخالف سیاستدانوں ناقد میڈیا کےخلاف بغاوت کے مقدمے درج اور انہیں اغوا کرکے سرکاری سرپرستی میں تشدد کرنا روز کا معمول بن چکا ہے ملک میں آزاد میڈیا کا حکومت نے نہ صرف گلہ گھونٹ دیا ہے بلکہ صحافیوں کو اغوا کےبعد تھانوں میں ننگا کرکے مارا جا رہا ہے اور حکومت اپنے انتقام کی آگ بجھانے اپنی میں اقوام متحدہ ہو یا عالمی انسانی حقوق کی تنظمیں کسی کو بھی خاطر میں نہیں لا رہی اور ان کی وارننگ کو کوڑے دان میں پھینک رہی ہے ،ان حالات میں حکومت کی اہم شخصیت نے پاکستان کے سب سے بڑے مقبول ترین غیر جانبدار بلاگ ( پاک ڈیسٹنی)pakdestiny.com کو بھی نہیں بخشا اور اس کے تمام اکاونئٹس چاہئے وہ ویب سائیٹ ہو یا ٹوئیٹر فیس بک انسٹاگرام لنکڈ ان سب اکاونٹس کو نہ صرف بلاک کرادیا ہے بلکہ پاک ڈیسٹنی کی ویب سائیٹ کو ہیکرز کے ذریعے ہیک بھی کروادیا ہے،بلکہ اس بلاگ کے پاکستان چیپٹر کے راقم ایڈیٹر ناظم ملک و ادارے کو بلاگ غیر موثر بنا کے خاموش ابتدائی پیغام پہنچا دیا گیا جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ نے حکومت پر تنقید بند نہ کی تو ۔۔۔۔۔۔۔ اس ادارے کو اپنے ذرائع سے ان خبروں کی تصدیق ہوئی ہے کہ ن لیگ کی ایک سینئیر خاتون راہنما جو سوشل میڈیا کو ہینڈل کرتی ہیں کی خصوصی ہدایت پر پاک ڈیسٹنی کے اکاونٹس کی بندش کروائی گئی ہے جب اس سلسلے میں ایک اہم وفاقی وزیر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتیں نہ ان کے ہاتھ میں کچھ ہے انہوں نے کہا اس معاملے پر آپ کا ادارہ مرکزی لیڈر شپ سے ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کرئے ہیں،واضح رہے کہ میڈیا پر بندش لگوانے کےلئے حکومتی نوازشات پر پلنے والا میڈیا اور اس سے وابستہ سینئر ترین صحافی بذات خود پیش پیش ہیں،واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پاکستان کے سب سے بڑے مقبول ترین لیڈر عمران خان کی آواز کو دبانے کےلئے سرکاری ادارے پیمرا کے ذریعے ٹی وی چینلز پر ان کے براہ راست تقریروں پابندی عائد کر دی تھی جس کو پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا چنانچہ اسی طرح پاکستان کے سے زیادہ دیکھے جانے والے مقبول ترین ٹی وی چینلز اے آر وائی اور بول کو سرکاری ادارے پیمرا کے ذریعے آف ائیر کر دیا ہوا ہے اور عدالت ان احکامات کے خلاف فیصلے دے چکی ہیں لیکن حکومت عدالتی فیصلوں کو کسی خاطر میں نہ لاکر ان چینلز کو نہیں کھول رہی اس حوالے سے گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کو ڈرانے دھمکانے کےلئے رائفل کی گولی لاہور پریس کلب ان کے دفتر بھیجی گئی،پاکستان میں اسوقت آزاد خودمختار غیر جانبدار میڈیا سنگین خطرات سے دوچار ہے، پاکستان میں صحافیوں کی مرکزی و صوبائی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ،پنجاب یونین آف جرنلسٹ نے pakdestiny.com کی اکاونٹس کو بلاک و ہیک کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ان اکاونٹس کو فوری طور پر کھولا جائے اور صحافتی آزادی کے بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے آزاد میڈیا کے وجود کا معاشی قتل کرنے سے اجتناب کرئے۔

|Pak Destiny|

Leave a Reply