-از ناظم ملک-
پیپلز پارٹی کے قائد سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئر مین سینٹ کے بعد نگراں حکومت کےلئے بھی اپوزیشن کا مشترکہ وزیراعظم لانے کے” مشن امپوسیبل “کے تحت “بیک ڈور چینل”پر کام شروع کر دیا جس کے ضمن میں زرداری نے سیاست کی بساط پر چومکھی گیم کھیلنا شروع کر دی ہے،ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ زرداری پہلی بار سیاست کا خطرناک کھلاڑی بن کر سامنے آئے ہیں اور نگراں وزیراعظم کے لئے وہ بیک وقت اسٹیبلشمنٹ حکومت اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کر رہے ہیں
اس ضمن میں ان کا دورہ لاہور کافی اہمیت کا حامل ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے بلاول ہاوس لاہور میں قیام کے دوران گزشتہ رات گئے اہم ملاقاتیں کی ہیں اور اسی مشن کے حوالے سے وہ لاہور کے بعد اسلام آباد جائیں گے جہاں نگراں وزیراعظم کے حوالے ان کی بعض اہم ملاقاتیں و رابطے ہوں گے، پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ زرداری کی کوشش ہے کہ وسیع تر ملکی مفاد میں چیئر میں سینٹ کی طرح نگراں وزیراعظم کے لئے بھی وہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی حمایت حاصل کر کے اپوزیشن کی طرف سے نگراں وزیراعظم کےلئے متفقہ نام دے سکیں
ذرائع نے بتایا ہے کہ متفقہ نگراں وزیراعظم کےلئے زرداری اسفند یار ولی،چوہدری برادران،مولانا فضل الرحمان، پیر پگاڑا کےساتھ پہلے ہی بات چیت کر چکے ہیں
بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک نگراں وزیراعظم کے پتے اس لئے شو نہیں کئے تھے کہ وہ ایک متفقہ وزیراعظم لانے کے پلان پر کام کر رہی ہے،ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وہ ” ایک ہی اینڈ” بیک وقت حکومت اور پی ٹی آئی دونوں سے رابطے میں ہیں،یہ بھی کہا گیا ہے کہ آس حوالے سے آئندہ دس دن کافی اہمیت کے حامل ہیں زرداری ایک طرف عمران خان کو دوبارہ اپنے سیاسی جال میں پھنسانے کی تگ ودو میں مصروف ہیں تو دوسری طرف انہوں نے حکومت سے اپنا مطالبہ منوانے کے لئے بھی تڑپ کا پتہ کھیل دیا ہے،آنے والے اگلے چند دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ ایک زرداری سب پے بھاری ہے کہ نہیں۔
la aye jaisa us ki izat ho rahe ha wase pm ki b ho ge awam ka aga kuch nahen kar saka ga
لعنتیوں کا ٹولہ
Zardari nahi khan laya senate chairman iss dafa zardari bhari nahi niri bemari
AANAY WAALI HAKOOMAT PPP KI HOGI
Pmln
chor do in ki ghulami
kch ni rkha
ye log tm logon ko loot k bhag jayein ge london
It seems as ppp n pmln are on one page through hypocritic back Door politics. Some give n take formulas are complete. First target of this game will be Chairman NAB. Voters have to watch the coming days to save pakistan from traitors