تحریک انصاف کے دو بڑے آمنے سامنے فواد چوہدری اور حامد خان

fawad chaudhry and hamid khan pti against each other
 
ایس کیو احمد
حامد خان پاکستان کے معروف وکیل ہیں اور اپنے حلقہ میں نہایت عزت و احترام کے حامل ہیں ۔ حامد خان پاکستان تحریک انصاف کے بانی ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے آئین کے رائٹر اور تحریک انصاف کے کور ممبر ہیں ۔گزشتہ دنوں اپوزیشن رکن اسمبلی رانا ثنا ء اللہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری پر الزام لگایا کہ وہ لوگوں سے پیسے لے کر عدالتوں سے فیصلے کرواتے تھے ۔یہ بات حامد خان صاحب کی 2015 میں پاکستان کی عدالتی تاریخ پر شائع ہونے والی کتاب کے تناظر میں کہی گئی۔ جب حامد خان صاحب سے اس بابت پوچھا تو انہوں نے اس بات کی قطعاً تردید نہ کی بلکہ اس بات کی تصدیق کی اور ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ہاں میں نے 2002-2007 تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین چوہدری کے بھتیجے کی بات کی تھی ۔ گو کہ میں نے نام لینا مناسب نہ سمجھا تھا لیکن بات انہی کی تھی ۔
دوسرے الفاظ میں فواد چوہدری پر پیسے لے کر عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کا الزام لگ چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار یا وزیر اعظم عمران خان اس بارے میں کوئی ایکشن لیتے ہیں یا نہیں ؟
وفاقی وزیر اور عدلیہ پر لگنے والے اس الزام کے بارے میں تحقیقات ہونی چاہیئں کہ نہیں ؟ پاکستان تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ اپنے وفاقی وزیر کی ساکھ کی بحالی کے لیے صاف اور شفاف تحقیقات کروائے اور خاص طور پر اس وقت جب حامد خان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے تو تحقیقات تو ضرور ہونی چاہیئں ۔
| پاک ڈیسٹنی ڈاٹ کام |

3 Comments

  1. Muhammad Naseer Reply
    • Sohail Ahmed Reply
  2. Ziafat Shah Reply

Leave a Reply