– لاہور ۔ ناظم ملک
–
آئندہ مارچ میں ریٹائرڈ ہونے والے جنرل راحیل نے جنرل باجوہ کا نام تجویز کیا ہے
شاہ سلمان نے ایک ماہ قبل جنرل باجوہ کو سعودیہ کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا تھا
سعودیہ نے بھارت کی طرف سے پاکستان کی بجائے کسی اور اسلامی ملک سے نیا اسلامی سربراہ بنانے کا دباو مسترد کر دیاتھا
حج کے موقع پر جنرل باجوہ کی اعلی سعودی قیادت سے معاملات طے کرنے کےلئے ملاقاتیں
دنیا کی اعلی عسکری پیشہ وارانہ مہارت اور ہر طرح کے حالات میں جنگیں لڑنے کی ماہر افواج پاکستان کو ایک اور بین القوامی اعزاز حاصل ہونے کے قریب ہے،
سعودی عرب نے جنرل راحیل شریف کے بعد پاک افواج کے موجودہ سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنانے کی پیشکش کی ہے
جنرل باجوہ جو نومبر کے مہینے میں ریٹائرڈ ہو رہے ہیں کواس اعلی عہدے کی پیشکش پچھلے مہینے جون میں سعودی قیادت کی طرف سے کی گئی جس میں جنرل باجوہ کو خصوصی طور پر سعودیہ بلا کر انہیں سعودیہ کا سب سے بڑا ایوارڈ آرڈر آف کنگ عبدالعزیز ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا گیا تھا یہ ایوارڈ سعودی مملکت کے بانی کے نام پر جاری کیا گیا تھا ،،،
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے سربراہ کے طور پر جنرل راحیل شریف نے سعودی قیادت کے سامنے جنرل باجوہ کا نام تجویز کیا تھا ،،، جنرل راحیل شریف آئندہ مارچ میں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد اسلامی ممالک کی فوجی قیادت سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ،،،
ذرائع نے بتایا ہے کہ حج کے سیزن میں جنرل باجوہ بھی فریضہ حج کے لئے سعودی عرب میں تھے جہاں جنرل باجوہ کی اعلی سعودی قیادت سے پاکستان کے دیگر معاملات کے علاوہ جنرل باجوہ کواسلامی فوجی اتحاد کا نیا سربراہ بنانے کے حوالے سے بھی کافی حد مثبت بات چیت ہوئی ،،،
بتایا گیا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے کئے دیگر اسلامی ممالک بھی یہ اعزاز حاصل کرنے کے حواہاں تھے اور ایک آدھ اسلامی ملک کی سفارش بھارت نے بھی کر رکھی تھی ،،،
بتایا گیا ہے کہ محمد بن سلمان نے جنرل باجوہ کو یہ اعزاز پاکستان اور سعودیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے قیام اعلی فوجی و سول قیادت کے درمیان مثالی مضبوط شراکت نیز دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون سیکورٹی دہشت گردی کے خاتمے میں بہترین کردار ادا کرنے پر پاکستان کے آرمی چیف کو خصوصی دعوت پر سعودی عرب بلا کر سعویہ کے اس سب سے بڑے اعزاز سے نوازا گیا ،،،
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے ازلی دشمن ک بھارت نے اس عہدے کےلئے سعودیہ کی اعلی قیادت سے رابطہ کر کے انہیں کسی سینئیر بھارتی مسلمان فوجی آفیسر کی خدمات قبول کرنے کی پیشکش تھی جبکہ بھارت نے دوسری تجویز کے طور پر ایک کسی دوسرے مسلمان ملک کےفوجی سربراہ کو اسلامی اتحادی افواج کا سربراہ بنانے پر بھی زور دیا تھا لیکن سعودی قیادت نے بھارت کی دونوں تجاویز شکریہ کےساتھ مسترد کر دی تھیں ۔
|Pak Destiny|