سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کےساتھ چپقلش کے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

azam khan principal secretary major retd azam suleman khan

– لاہور ۔ ناظم ملک –

** وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے بھی استعفی لئے جانے کا امکان

** فواد حسن فواد مشن امپاسبل مکمل کرنے کے قریب پرنسپل سیکرٹری اپنا بیوروکریٹس لگوایئں گے

بیوروکریسی کے مابین اختلافات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے بعد وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ستارے بھی گردش میں بتائے جارہے ہیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق اعظم سلیمان نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ اعظم خان کے ساتھ ہونے والی چپقلش کے بعد لی ۔اعظم خان اور اعظم سلیمان کے درمیان معمولی باتوں پر بھی تکرار ہونے لگی تھی حتیٰ کہ اعظم خان نے ایسی فائلوں پر بھی اعتراض اٹھائے جنم میں فل سٹاپ یا کامے کی بھی غلطی تھی گزشتہ روز وزیراعظم آفس میں یہ خبر عام تھی کہ اعظم خان سے بھی استعفیٰ لیا جارہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہی بتائی جارہی کہ اعظم خان اپنے سامنے کسی کو بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔

جہانگیر ترین کا معاملہ ہو یا فردوس عاشق اعوان کے خلاف سازش ہو اور یا پھر پنجاب کے چیف سیکرٹری کا تبادلہ ہو یا سیکرٹری داخلہ کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ سب کے ڈانڈے اعظم خان سے جا ملتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت سیکرٹری داخلہ کے عہدے کے لئے ایک بیوروکریٹ محمد علی صاحب زادہ ٫افضل لطیف ،احمد نواز سکھیرا،ڈاکٹر جہانزیب کا نام لیا جا رہا ہے افضل لطیف اعظم خان کا بیج میٹ ہے اور اس کا قابل اعتماد دوست سمجھا جاتا ہے جبکہ باقی بیوروکریٹ بھی اس اہم پوسٹ کے لئے دوڑ میں شامل ہیں البتہ فواد حسن فوادگروپ کی اصل نظریں پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر ہیں اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اعجاز خود یا اپنے کسی بااعتماد ساتھی کو اس عہدے پر دیکھنے لئے بے چین ہیں ۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوھدری نے بھی بیوروکریسی میں ہونے والی راہ کشی کی نشاندہی کی تھی۔

|Pak Destiny|

One Response

  1. Khair Muhammad Reply

Leave a Reply