پولیس پر حملے اور نیب کی بلڈنگ کو نقصان پہنچانے پر مریم نواز سمیت 500 ن لیگی کارکنوں اور قانون سازوں پر مقدمہ درج

Headline. Maryam Nawaz and many PMLN lamakers among 500 booked for attacking police and damaging NAB building

– ناظم ملک –

٭ مریم نواز شریف کی پیشی پر نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا معاملہ

٭ نیب لاہور کی درخواست پر تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا

٭ مقدمے میں دفعہ 422،186،353،290،440،1481، 16 ایم پی او کو شامل کیا گیا ہیں

ایف آئی آر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹلی جینس اینڈ سیکورٹی نیب لاہور چوہدری محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں مریم نواز شریف، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان، ایم این اے رانا ثنا اللہ،؛ ایم پی مرزا جاوید کے خلاف درج کیا گیا

مقدمے میں میں ایم پی بلال یاسین، ایم این اے ملک ریاض، پرویز ملک،، سابق گورنر سندھ زبیر عمر، ایم پی اے یاسین سوہل، ایم پی اے پیر اشرف، طلال چوہدری، سینئر پرویز رشید، دانیال عزیز، خرم دستگیر سمیت 187 سابق اور موجودہ ممبر قومی و صوبائی اسمبلی،رہنماؤں کے نام شامل ہیں مقدمے میں 300 نامعلوم کارکنوں کو بھی شامل کیا گیا ہے.

سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، سابق ڈپٹی مئیر راو شہباب الدین کا نام بھی شامل ہے. مریم نواز نے نیب میں پیش ہو کر جواب دینے کی بجائے شوہر صفدر اعوان کی ایما پر کارکنوں کا اکسایا. آیف آئی آر اکسانے پر کارکنوں نے غنڈہ گردی اور پتھراو کیا. مقدمہ پتھرا سے نیب عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے. آیف آئی آر مریم نواز کے ساتھ آنے والے گاڑیوں میں پتھر لے کر آئے.

مقدمہ نیب کے 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایسا پہلا منظم حملہ کیا گیا. مقدمہ یہ شرپسندانہ حرکت مریم نواز اور صفدر اعوان نے منظم منصوبہ بندی سے کی. درخواست میں پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

|Pak Destiny|

4 Comments

  1. Muhammad Yousaf Virk Reply
  2. Sattar Virk Sattar Virk Reply
  3. Rao Kaleem Reply
  4. Javed Iqbal Reply

Leave a Reply