حکومت اپوزیشن کی “بڑی ڈیل” نیب کے پر کاٹ دئے

government-opposition-clipped-nab-wings

– لاہور ، ناظم ملک –

– لوٹی دولت کی واپسی کی راہ میں رکاوٹ نیب کے سخت قوانین ختم کر دئے گئے

– نواز زرداری کو پلی بارگین کی جگہ باعزت محفوظ راستہ دیا گیا

– حکومت کا ایک تیر سے تین شکار سیاستدان صنعتکار بیوروکریٹس سب کرپشن معاف

– وزیراعظم سمیت اہم وزراء بھی نیب کے شکنجے میں آنے سے بچ گئی

نیب ترمیمی آرڈیننس یا اپوزہشن سے “بڑی ڈیل” یہ وہ چونکا دینے والی خبر ہے جو حکومت کی طرف سے نیب کے پر کاٹنے کےلئے”نیب ترمیمی آرڈیننس” کے اجراء کے بعد گردش کر رہی ہے۔

اس آرڈیننس کے جاری ہو نے کی بہت سی وجوہات بیان کی جارہی ہیں جن میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چونکہ نیب کے زیر عتاب اپوزیشن کےساتھ ڈیل کی راہ میں نیب کے قوانین آڑے آرہے تھے اور نواز زرداری نیب سے جان چھڑا نے کےلئے پلی بارگین کرنے کو تیار نہیں تھے اسلئے حکومت نے زرداری نوازشریف کےساتھ ڈیل کرکے انہیں باعزت محفوظ راستہ دینے کےلئے نیب کے پر کاٹنے کا فیصلہ کیا جس بنا ہر ترمیمی آرڈیننس لانا مجبوری بن گیا تھا اس کے علاوہ حکومت کو اندر ہی اندر سے بی آر ٹی مالم جپہ اور وزیراعظم ہیلی کاپٹر کیسوں کا بھی خوف کھائے جارہا تھا کیونکہ حکومت کے کئی اہم راہنما گرفتاریوں کےلئے نیب کے راڈار پر تھے تمام صورتحال سے باخبر ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ اس آرڈیننس نے حکومت کو ایک تیر سے دو نہیں بلکہ تین بڑے بڑے شکار کر لئے ہیں جن میں حکومت نے ملک کی بڑے صنعت کاروں سرمایہ داروں کاروباری برادری اور بیوروکریسی کو بھی نیب کے پنجوں سے آزاد کرا لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد طے شدہ ڈیل کے تحت سیاستدانوں سے لوٹی ہوئی قومی دولت بھی قومی خزانے میں چپکے سے واپس آجائے گی اور سیاستدانوں کو اپنے دامن پے داغ لگائے بغیر عام عدالتوں کے ذریعے ریلیف مل جائے گا،بتایا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کا فائدہ کسی نہ کسی صورت میں نیب کیس میں سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو دیگر کیسز،سابق صدر آصف زرداری کو جعلی بنک اکاوئنٹس،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو آشیانہ اقبال صاف پانی 56 کمپنیوں،حمزہ شریف،خواجہ سعد رفیق،علیم خاں، پرویز خٹک وزیراعلی کے پی محمود خاں سینئیر وزیر عاطف خاں بیوروکریٹس میں وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خاں احد چیمہ فواد حسن فواد وسیم اجمل اور دیگر کو بھی کیسز ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

بتا یا گیا ہے کہ نیب کے پاس کیسز اب ایف آئی اے کسٹم اینٹی سمگلنگ اور کسٹم کورٹس کو منتقل ہوجایئں گےزرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ایف آئی اے کو منتقل۔

56 کمپنیاں صاف پانی آشیانہ اقبال پیراگون پارک ویو سوسائیٹی لاہور پارکنگ کمپنی ویسٹ مینجممٹ کے کیسز بھی متعلقہ اداروں اور۔عدالتوں کو منتقل کر دئے جایئں گے۔

لیکن یہ سب اس صورت میں ہوگا جب سپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس کی قسمت کا فیصلہ کرئے گی کیونکہ ان سطور کی تحریر تک آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

|Pak Destiny| 

32 Comments

  1. افضال بٹ Reply
  2. Rahat Reply
  3. Fazal chandio Reply
  4. Zahid gujjar Reply
  5. Asif Reply
  6. Tipu sultan Reply
  7. Sadia afzal Reply
  8. Usman Reply
  9. Razia Reply
  10. Ali gohar Reply
  11. Sharib Reply
  12. Honor - the - NAB ' Reply
  13. Nanha kaka Reply
  14. Rana sohail Reply
  15. Rehman baba Reply
  16. Mustafa Reply
  17. Abrar somro Reply
  18. Nadeem Reply
  19. Shah Alam Reply
  20. Zeeshan Qadri Reply
  21. Arbaz Khan Reply
  22. Munna Reply
  23. Waseem bari Reply
  24. Bahadur Ali Reply
  25. Iqbal butt Reply
  26. Hafiz Waheed Reply
  27. Shahid ranjha Reply
  28. Rashid Wajid Reply
  29. Rashid Wajid Reply
  30. Nida dar Reply
  31. Ahmad Sultan Reply
  32. Asad Yousafziy Reply

Leave a Reply