عمران اسماعیل گورنر سندھ یا ڈرامہ کنگ

– ایس کیو احمد –

کسی بھی صوبے میں گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، بالکل اسی طرح سندھ کے گورنر عمران اسماعیل بھی سندھ میں وفاق کی نمائندگی کر تے ہیں۔اس وقت وفاق اور سندھ حکومت ایک دوسرے کے ساتھ شدید اختلافات رکھتے ہیں، ہونا تو یہ چاہیے کہ سندھ میں وفاق کے نمائندے گورنر عمران اسماعیل ،وفاق اور سندھ حکومت میں تنائو کی کیفیت کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ۔لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ عمران اسماعیل کی شعبدہ بازیاں ہی ختم ہونے کو نہیں آرہیں ،تو وہ حکومتوں میں افہام و تفہیم کس طرح کروا سکتے ہیں ۔

کبھی وہ اپنے تئیں ہارلے ڈیوڈ سن موٹر سائیکل کے برانڈ ایمبیسڈر بنے نظر آتے ہیں۔ کبھی وہ اور صدر مملکت سیڑھیوں پر پوز بنا کر بیٹھے نظر آتے ہیں تا کہ سادگی پر اپنے حامیوں سے داد و تحسین وصول کر سکیں ۔ اور تازہ بہ تازہ گورنر سندھ کے موٹر وے پر اوور سپیڈنگ پر چالان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔ تصاویر دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ تما م تصاویر با قاعدہ اہتمام کے ساتھ بنائی گئی ہیں۔ گاڑی کے اندر اورباہر سے مختلف زاویوں سے یہ تصاویر بنائی گئی ہیںتا کہ بعد ازاں سستی شہرت کے لیے انہیں میڈیا پہ جاری کیا جا سکے۔
کسی بھی مہذب ملک میں قانون کی خلاف ورزی کو شدید ناپسندیدگی کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے ، ہم شاید ابھی اتنے مہذب نہیں ہوئے لہٰذا ہم قانون کی خلاف ورزی کو شہرت کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ گورنر سندھ کو قانون کی اس خلاف ورزی پرقوم سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ کسی ملک کے لیڈر اس کے عوام کے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں ۔ Pak Destiny  

2 Comments

  1. Asif Jan Reply
  2. Malak Sherbhadar Reply

Leave a Reply