مولانا کا سوفٹ وئیر بھی اپ ڈیٹ فوج کیساتھ لڑائی نہیں بس گلہ شکوہ ہے

imran khan, fazlur rehman,blawal,maryam maulana fazl softwaare updated army

– لاہور۔ناظم ملک –

* اپوزیشن کا اتحاد اپنی موت آپ مر گیا لاشہ دفنانے والا بھی کوئی نہیں

* پیپلز ہارٹی کے بعد مولانا کے سرنڈر سے ن لیگ کی بھاری انوسٹمنٹ ڈوب گئی

ملک کی 11 اپوزیشن جماعتوں جنہوں نے حکومت گرانے کےلئےایک دوسرے کے ساتھ جھوٹے قول قرار کیے تھے کا اتحاد غیر اعلانیہ طور پر اپنی موت آپ مر گیا ہے اور اس کا لاشہ دفنانے والا بھی کوئی نہیں مل رہا پیپلز پارٹی کے بعد مولانا فضل الرحمان جن کا حال ہی میں سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا ہے پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ کوئی داغ فارقت دے گئے ہیں روز اول سے ہی سے اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار پی ڈی ایم کا سالار اعلی مولانا فضل الرحمان جنہوں نے فوج کو اپنی بندوق کے نشانے پر رکھا ہوا تھا نے یکدم اپنی ٹون بدل لی ہے اور انہوں نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے بس تھوڑے بہت گلے شکوئے ہیں اور ‘گلہ بھی اپنوں’ سے ہوتا ہے،مولانا فضل الرحمان کے خدا حافظ کہنے کے بعد ن لیگ کی حکومت کو گرانے کےلئے کئی گئی بھاری انوسٹمنٹ بھی ڈوب گئی ہے،حکومت کو گرانے اور فوج کو غصے بھرے لہجے میں سلیکٹڈ کہنے والی اپوزیشن کے ڈراپ سین کا آغاز اس دن ہوگیا تھا جب مولانا فضل الرحمان کی طرف سے جی ایچ کیو کے سامنے دھرنا دینے کے بیان کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل افتخار بابر نے چائے پانی پلانے کا بیان دیا تھا

جس میں انہوں نے دبے الفاظ میں اپوزیشن پر واضح کر دیا تھا کہ وہ لانگ مارچ یا دھرنے کی لیےجی ایچ کیو کیطرف آنے کا سوچے بھی نہ،واضح رہے کہ پیپلز پارٹی پہلے ہی مولانا کی طرف جانے سے پنڈی جانے کے بیان سے لاتعلقی کر چکی تھی،مختلف الخیال و نظریات کا حامل پی ڈی ایم پر مشتمل اپوزیشن کا اتحاد کی مختلف ایشوز پر پہلے ہی ایک دوسرے سے نہیں بنتی پیپلز پارٹی کو جلسے جلوسوں میں ن لیگ اور مولانا کی طرف سے کھلم کھلا فوج پر تنقید پر بھی اختلاف ہے جبکہ پیپلز ہارٹی کانگ مارچ کی حد تک راضی ہے لیکن کسی دھرنے کے حق میں بھی نہیں اور نہ ہی استعفے دینا چاہتی ہے ان بنیادی ایشوز پر اختلاف نے اپوزیشن کی تحریک کو غیر منظم و غیر فعال کر کے رکھ دیا ہے دوسری طرف پیہلز پارٹی کے بعد استعفوں کی حامی ن لیگ نے بھی ضمنی انتخابات اور بعد ازاں سینٹ الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اب حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ ہے نہ اسمبلیوں سے استعفوں کا کوئی ڈر ہے،جنرل افتخار بابر نے اپنی ہریس بریفینگ میں اپوزیشن پر واضح کر دیا ہے کہ فوج حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی غیر آئینی تبدیلی توڑ پھوڑ کے عمل میں شریک نہیں ہوگی،ن لیگ کے اندر جہاں قیادت کے معاملے پر اختکاف یے وہاں شہباز شریف دھڑہ سینٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا حامی ہے ن لیگ اندرونی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے بھی فیصلے نہیں کر پارہی

|Pak Destiny|

2 Comments

  1. Muhammad Yousaf Virk Reply
  2. Manzoor Butt Reply

Leave a Reply