مریم نواز نے فوج میں پھوٹ ڈالنےاور عوام میں اسکےخلاف نفرت پھیلانے کے خوفناک منصوبے پر عمل شروع کر دیا

maryam nawaz propaganda against pakistan army and qama bajwa

– لاہور ، ناظم ملک –

* نواز شریف کی ہدایت پر ن لیگ اپوزیشن کے جلسے جلوسوں میں فوج کےخلاف عوام میں اشتعال پیدا کرئےگی

* پیپلزپارٹی نے فوج کےخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کی مخالفت کر دی

*ن لیگ نے ملک گیر جلسوں کے بعد اسلام آباد پرخونی چڑھائی کی تیاری شروع کردی

مسلم لیگ ن نے اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک میں پاک فوج میں پھوٹ ڈالنے اور عوام میں فوج کے خلاف منظم طریقے سے نفرت پھیلانے کا خوفناک منصوبہ پر عمل شروع کر دیا ہے جس پر مریم نواز نے پہلا ذومعنی بیان داغ دیا ہے کہ جنوری میں عمران حکومت کو رخصت کر دیا جائےگا یہ بیان اسوقت سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ فوج آئینی طور پر حکومت کےساتھ کھڑی ہے، جبکہ ن لیگ نے اپنی قیادت کو اپوزیشن کے جلسے جلوسوں میں پاک فوج کے خلاف عوام میں اشتعال پیدا کرنے کا ٹاسک دیا ہے،

ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر ن لیگ کی قیادت اپوزیشن تحریک میں فوج سمیت آزاد عدلیہ کو ٹارگٹ کریے گی، بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پاک فوج کو ڈائریکٹ ٹارگٹ کرنے کی مسلم لیگ ن کی منصوبہ بندی کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پرامن تحریک کی حامی ہے اور وہ جلسے جلوسوں میں اداروں کو ٹارگٹ نہیں کرئے گی،

بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن پہلے مرحلے میں ملک گیر جلسے جلوسوں میں رائے عامہ کو منظم کرنے کے بعد اسلام آباد کی طرف خونی چڑھائی کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے،

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مارو یا مرو کا فائنل راونڈ شروع ہو گیا ہے اپوزیشن اگر احتجاجی تحریک سے حکومت گرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو نہ صرف وہ احتساب سے بچ جائے گی بلکہ وہ اقتدار میں آنے کے لئے بھی ہر طرح کی ڈیل کرنے کو تیار ہوگی دوسری گوجرانوالہ جلسہ سے شروع ہونے والی اپوزیشن تحریک کا اینڈ کہاں ہوتا ہے یہ کہنا ابھی مشکل ہے کیونکہ اپوزیشن کے اندر بھی ایک دوسرے کے بارے تحفظات پائے جاتے ہیں ۔

اس ساری صورتحال میں عدالتوں میں زیر احتساب اور نیب کی زیرتفتیش مقدمات موضوع بحث ہیں،مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا، ووٹ کی عزت اورحرمت پامال ہوئی ہے، اس کے گواہ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں، ہم الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف مل کر کھڑے ہیں اور اب ہم فیصلہ کن جدوجہد کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملک کی بیماری کا علاج ’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے میں چھپا ہے،سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا جنوری میں حکومت کے رخصت ہونے کا ذومعنی بیان اپنے اندر بہت مطلب رکتا ہے کہ جیسے ن لیگ کو فوج کے ایک دھڑے کی حمایت حاصل ہے اور وہ فوجی دھڑا اپوزیشن کی تحریک میں نواز لیگ کا ساتھ دےگا۔

|Pak Destiny|

9 Comments

  1. Rao Kaleem Reply
  2. Javed Iqbal Reply
  3. Muhammad Saleem Reply
  4. Arif Sardar Reply
  5. Iftikhar Ahmed Reply
  6. Shah Khalid Reply
  7. Sadiq Iqbal Reply
  8. Amir Khan Reply
  9. Jawad Ahmad Reply

Leave a Reply