پاکستان کا قومی ترانہ بھارتی فنکاروں کی زبان سے

بینڈ نے گانے کے ساتھ ساتھ تحریری طور پر یہ پیغام بھی دیا ہے کہ’ آزادی کے دن ۔۔ ایک ترانہ اپنے پڑوسیوں کے نام۔۔ ایک ایسا ترانا جو یقین، فخراور طاقت پر مبنی ہے۔‘

کراچی — پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایک بھارتی بینڈ نے پاکستانیوں کو ایک خوبصورت تحفہ پیش کیا ہے۔ ایسا تحفہ جو یقیناً آپ کو بھی اچھا لگے گا۔

بینڈ نے پاکستان کے قومی ترانے کو نئے اور دلکش انداز میں گایا ہے۔ اس ترانے کے ذریعے بینڈ نے دونوں ممالک کے درمیان پھیلی تلخی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

اسے پاکستانی عوام کے دل جیتنے کی کوشش بھی کہا جاسکتا ہے۔

بینڈ نے گانے کے ساتھ ساتھ تحریری طور پر یہ پیغام بھی دیا ہے کہ’ آزادی کے دن ۔۔ ایک ترانہ اپنے پڑوسیوں کے نام۔۔ ایک ایسا ترانا جو یقین، فخراور طاقت پر مبنی ہے۔‘

میوزک ویڈیو کی ریلیز پر دونوں ممالک کے عوام نےسوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

زیادہ تر افراد نےاس کوشش کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک میں مثبت پیغام فروغ پائے گا۔

Via : VOA

Leave a Reply