Is SC going to decide on army chief extension issue once for all? – جنرل باجوہ سپریم کورٹ کے رحم وکرم پر ، قسمت کا فیصلہ بہت جلد

– لاہور۔۔۔ناظم ملک –

– عمران کابینہ نے نوٹیفکیشن کی معطلی کے باوجود کابینہ اجلاس میں باجوہ کے کندھے سے کندھا ملا دیا

– ملک سیاسی و آئینی بحران کا شکار

– ملک افواہوں اور انجانے خوف کا شکار

سپریم کورٹ کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کےحکومتی نوٹیفکیشن کی معطلی نے اسلام آباد کے تحت وبام ہلا کے رکھ دئے ہیں سارا ملک افواہوں اور انجانے خوف کی زد میں آگیا ہے،بدھ کے روز اگر سپریم کی طرف سے ازخود نوٹس کا کوئی حتمی فیصلہ نہ آیا تو آرمی چیف جنرل باجوہ بھی سروس رولز کے مطابق بدھ ہی کو ریٹائر تصور کئے جایئں گے

منگل کے روز نوٹیفکیشن کی معطلی کے بعد ملک بھر میں سیاسی میدان میں ھنگامہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی،تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے الگ الگ ھنگامی اجلاس طلب کر لئے جبکہ اسلام آباد میں ہی مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس بھی ہو رہی ہے،منگل کو ہی حکومت نے بھی
وفاقی کابینہ کا ھنگامی اجلاس بلاگیا جس میں آرمی چیف کی توسیع کے معطل ہونے والے نوٹیفکیشن پر وزیراعظم نے کابینہ سے صلاح ومشورہ کیا اور کابینہ ایک بار پھر کثرت رائے جنرل باجوہ کو توسیع دینے کے حق میں فیصلہ کیا

ذرائع نے تمام تر صورتحال بتاتےہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اس موقع پر نوٹیفکیشن کے اجراء کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر وزیراعظم نے وزیرقانون فروغ نسیم کی سخت سرزنش کی،ملک سیاست میں بدھ کا روز انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے جس روز سپریم کورٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قسمت کا فیصلہ سنائے گی

حکومت کی قانونی و آئینی ٹیم بدھ کے روز سپریم کورٹ میں توسیع کے اپنے فیصلے کا بھرپور دفاع کرئے گی،یوں کہا جائے تو بےجا نہیں ہوگا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر ہیں اگر جنرل باجوہ کے حق میں فیصلہ نہ آیا تو ملک نئے آرمی چیف کی تیعناتی پر آئینی بحران کا شکار ہوجائےگا۔

|Pak Destiny|

12 Comments

  1. Syed Munawwar Ali Reply
  2. Raheel Khan Bhittani Reply
  3. Muhammad Asif Reply
  4. Abrar jatt Reply
  5. Nadeem somro Reply
  6. Hassan Qazi Reply
  7. Shahid butt Reply
  8. Iqbal Gujjar Reply
  9. Rehman Balooch .. Reply
  10. Dilawar Reply
  11. ʟᴏɴɢ ʟɪᴠᴇ     ᴘᴀᴋɪꜱᴛᴀɴ     ʟᴏɴɢ ʟɪꜰᴇ     ᴘᴀᴋɪꜱᴛᴀɴ Reply
  12. 🕴️ Reply

Leave a Reply