عزت نفس کی کمی کا شکار چند کھلاڑی

michael-clarke-ms-dhoni-harbhajan-singh-ipl-shahid afridi

– ڈاکٹر عامر لاھوری –

دھونی ہربھجن و مائیکل کلارک تینوں ہم عمر ہیں۔کلارک نے دوہزار پندرہ میں کپتانی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ورلڈکپ جتوایا اور باعزت طریقے سے ریٹائر ہو گیا۔اُس وقت عمر صرف تینتی 34 سال تھی۔دوسری طرف دھونی و ہربھجن۔جس لیول کی فٹنس درکار ہے وہ کب کی ختم ہو چکی۔ریفلیکسز سلو پڑ چکے۔مدت ہوئی قومی ٹیم سے نکالے جا چکے لیکن کرکٹ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں اور آفریدی صاحب تو ان تینوں سے چار سال بڑے ہیں۔لوگ اب ان پہ ہنستے ہیں۔اِنہیں بیستی کیوں نہیں محسوس ہوتی؟

تربیت و ماحول کا فرق ہے۔مائیکل کلارک کا معاشرہ سیلف ریسپیکٹ بھی اندر سموتا ہے۔بھرتا ہے۔سکھاتا ہے۔36 سال کی عمر میں ایڈم گلکرسٹ سے کیچ ڈراپ ہوئے۔میڈیا میں بات چلی کہ گلکرسٹ میں اب وہ بات نہیں رہی۔ریفیلکسز وہ نہیں رہے۔ایڈم کو یہ بیستی محسوس ہوئی اور اُسی وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔اسے سیلف ریسپیکٹ کہتے ہیں۔دوسری طرف ہربھجن دھونی آفریدی کا تواء لگ رہا ہے اور کتنے سالوں سے لگ رہا ہے لیکن کسی ناں کسی لیول پہ پلیئنگ کرکٹ سے ابھی بھی چمٹے ہوئے ہیں۔

ipl 2021

پیسوں کی کمی نہیں ہے۔جتنے دھونی کے پاس پیسے ہیں اُتنے تو اس وقت پوری پاکستانی ٹیم کے پلیئنگ کرکٹرز کے پاس نہی ہیں اور دھونی کے پاس مائیکل کلارک سے تو کئی گنا زیادہ پیسے ہیں اور مرتے دم تک کمنٹری کوچنگ بزنسز اشتہارات و ناں جانے کتنے پروجیکٹس سے یہ سب کمائیں گے۔غریب آدمی کی طرح یہ ایشو بلکل نہیں ہے کہ نوکری چھوٹ گئی تو گھر کا خرچہ کیسے چلے گا؟آپ نے پیک دیکھی ہو۔بڑے بڑے باؤلر کو stadium سے باہر چھکے مارے ہوں اور اب وہی گیندیں آ کر آپ کے پیٹ میں لگ رہی ہوں تو توہین کیوں نہیں محسوس ہوتی؟ایک پلیئر کو تو ہوتی ہے اور ہونی چاھیئے۔ہماری اور اُن لوگوں کی ذہنی گروتھ میں بڑا فرق ہے۔مائیکل کے پاس شاید اتنے پیسے ناں ہوں لیکن اِن تینوں کے پاس اتنے پیسے ضرور ہیں کہ ترکی یا آسٹریلیا کے پاس کوئی چھوٹا موٹا جزیرہ خرید کر آج سے رہنا شروع کر دیں تو پیسے ختم نہیں ہوں گے۔کہیں گے آفریدی کے پاس اتنے پیسے نہی ہیں تو آفریڈیٹس جس کار کی تصویر روڈ پہ نماز پڑھتے ہوئے ہے وہ لاکھوں میں نہیں کروڑوں میں آتی ہے۔

|Pak Destiny|

Leave a Reply