By Nazim Malik
Jang group has fired more than 1000 journalists and media workers across Pakistan.
And in reaction to that journalists in Lahore locked the offices of Jang Geo and The News offices. Journalists say they will not unlock the offices till restoration of their fellow workers.
لاہور میں صحافی حقوق کی جدوجہد کا تاریخی دن۔۔۔۔۔۔ذوالفقار علی مہتو۔۔۔۔۔
آج لاہور پریس کلب اور صحافی یونین کے تمام دھڑوں نے جنگ گروپ کی طرف سے روزنامہ وقت ، روزنامہ انقلاب لاہور، جنگ ملتان، جنگ پشاور اور ڈیلی نیوز کراچی کی بندش اور سیکڑوں صحافی اور غیر صحافی کارکنوں کی اچانک جبری برطرفیوں کے خلاف لاہور پریس کلب سے جنگ کے دفاتر تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ آج تاریخ اس طرح بنی کہ کارکنوں نے جنگ کے دفاتر کی تالہ بندی کردی اور روزنامہ وقت کے وہ کارکن بھی شریک ہوئے جن کو گزشتہ روز جبری برطرف کیا گیا ۔کم از کم ماضی کے 20 برسوں کے دوران لاہور میں صحافیوں کی کسی تحریک میں یہ دونوں باتیں کبھی نظر نہیں آئیں۔ تالہ بندی کے نتیجے میں جنگ گروپ کے ڈائریکٹرز سلمان اسلم اور ضیاء الحق نے جائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان سے مذاکرات کئے جن میں صحافیوں کی بحالی کامطالبہ کیاگیا اور روزنامہ آواز بند نہ کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ انقلاب اور وقت کے برطرف ملازمین کی بحالی یا گولڈن شیک ہینڈ فارمولا کے تحت ادائیگیوں کے لئے جمعرات تک کی مہلت مانگی ہے۔اس تاریخی دن کا تسلسل قائم رکھنے کے لئے جمعرات تک لاہور پریس کلب میں احتجاجی کیمپ لگایا جائےاور لہو گرم رکھا جائے۔باقی منزل اب نظر آنا شروع ہوگئی ہے
This group should get locked down. Good Riddance.
Peer ji peer ji ..mureed boht zyada ho gye hen…
Peer ji: bhook marty khod e bhag jaen gyy..😧