اسلام آباد کورال کے علاقے میں اربوں مالیت کی زمین پر قبضہ کا الزام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

koral cda land grabing encroachment deputy commissioner suspeded

– اسلام آباد(ناظم ملک) –

** وزیراعظم ہاوس کے فیصلے پر وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویثن آمنے سامنے آگئے

چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے وزیراعظم آفس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے آحکامات پر اسلام آباد انتظامیہ کے دو افسران کے تبادلوں پر عملدرآمد کروانے سے انکار کر دیا ہے۔ زمین پر قبضے کے تنازعے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جب کہ وزارت داخلہ نے دونوں افسران کو چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تبادلے منسوخ کرنے کے لیئے مراسلہ ارسال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ کورال کے علاقے میں زمین کے قبضے کے تنازعے پر مبینہ طور پر وزیر اعظم کے آفس کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سعد بن اسد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں، جس پر وزارت داخلہ نے مبینہ طور پر دونوں افسران کو چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے اور وزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ ان دونوں افسران کا تبادلہ غلط ہے اور یہ تبادلے منسوخ کیئے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمین پر قبضے کے معاملے میں مبینہ طور پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی ہدایت ہر مقامی اسسٹنٹ کمشنر نے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان کی مدد سے کردار ادا کیا، جب کہ اس معاملے میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو ایڈیشنل سیکرٹری جواد پال اور چیف کمشنر عامر احمد علی کی مدد و سرپرستی حاصل تھی۔

 

وزارت داخلہ نے مذکورہ مراسلہ چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے کہنے پر بھیجا ہے، ان افسران کا تعلق شریف برادران کے نمائندے اور بیوروکریسی کے استاد اعظم فواد حسن فواد سے بتایا جاتا ہے۔

چیف کمشنر عامر احمد علی نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری سعید مہدی کے صاحبزادے اور گجرات کے پیپلزپارٹی کے راہنما چوہدری احمد مختار فیملی کے داماد ہیں، جب کہ ڈی سی حمزہ شفقات گجرات کے چوہدری برادران کے قریبی ساتھی سابق ایس ایس پی چوہدری شفقات کے صاحبزادے اور اے این پی کے بلور خاندان کے داماد ہیں۔

ان دونوں کی وجہ سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ وزیراعظم آفس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سامنے کھڑی ہو گئی ہے۔ یوں شریف برادران کی بیوروکریسی کریسی نے پی ٹی آئی حکومت کو وفاقی دارالحکومت میں بھی بے بس کر دیا ہے۔

|Pak Destiny|

2 Comments

  1. Saeed Qureshi Reply
  2. Zafar Baloch Reply

Leave a Reply