وزیراعظم عمران نے پنجاب میں ناہل سازشی بیوروکریٹس کوفوری ہٹانے کی ہدائت کردی

yousaf naseem khhokhar imran khan usman buzdar punjab bureaucracy

– لاہور ۔۔۔ ناظم ملک –

– یوسف نسیم کھوکھر پی ٹی آئی وژن کےلئے فٹ قرار

– وزیراعظم نے بیوروکریسی کی جانب سے پی ٹی آئی کو ناکام کروانے کی رپورٹس۔پر سخت نوٹس لے لیا

– بیوروکریسی نے ایک سازش سے ہنجاب میں کرونا اور ٹڈی دل سے تباہی کو پھیلنے دیا

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں پی ٹی آئی کو ناکام کروانے کےلئے نااہل سازشی بیوروکریٹس کو فوری ہٹانے اور ان کی جگہ اہل تجربہ کار افسران لگانے کی وزیراعلی پنجاب کو ہدایئت کی ہے،وزیراعظم نے یہ اقدام مختلف خفیہ رپورٹس ملنے کے بعد اٹھایا ہے

اس سلسلے میں وزیراعظم نے یوسف نسیم کھوکھر کی بطور نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر بھی رضامندی ظاہر کردی،وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کے حکم کی روشنی میں بیوروکریسی کی طرف سے انتظامی غفلت ناقص حکمت عملی کے باعث کرونا اور ٹڈی دل سے پہنچنے والےنقصانات کا ازالہ کرنے کےلئے انقلابی تبدیلی سے عوام کو بہترین سہولہات فراہم کرنے فلاح و بہبود کےلئے بہترین انتظامی ٹیم سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعلی نے بہترین انتظامی امور کا تجربہ رکھنے والے سابق چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کو دوبارہ چیف سیکرٹری لگانے کےلئے وزیراعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے

پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے وزیراعظم کے وژن کو پروان چڑھانے اور کامیاب بنانے انتھک محنت کے باوجود بیوروکریسی کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پے مختصر وقت میں چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلیوں کے باوجود افسرشاہی وزیراعلیٰ بزدار کی لائن پر کام کرنے سے گریزاں ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکریٹری کامرس یوسف نسیم کھوکھر چیف سیکریٹری پنجاب تھے تو وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دونوں کا نہ صرف اعتماد رکھتے تھے بلکہ انہوں نے وزیراعظم کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ بزدار کے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اور وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے اشتراک سے ہنجاب میں صحت، امن وامان، زراعت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں بہتری دکھائی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بزدار جو کہ صوبے میں پارٹی اور اتحادیوں کو متعدد دھڑوں میں تقسیم ہونے سے بچائے ہوئے ہیں کہ کارکردگی میں مزید بہتری اور بے لگام افسر شاہی کے کنٹرول کے لیئے یوسف نسیم کھوکھر کی دوبارہ بطور چیف سیکرٹری تعیناتی کا قوی امکان ہے۔

|Pak Destiny|

3 Comments

  1. Hasan Ali Reply
  2. Muhammad Waqar Aslam Reply
  3. Ihsan Ullah Reply

Leave a Reply