کیا واقعی ہی عام آدمی ٹام کروز یا بریڈ پٹ بن سکتا ہے؟

تحریر زین خان

مریم کی خوبصورتی ہوئی پی ٹی آئی کے وزراء کے عصاب پر سوار-

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر جو کہ آج کے دنوں میں سیاسی طور پر بہت متحرک دیکھائی دے رہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کو صرف اُن کے حُسن اور عمر کی فکر ہے۔

مریم صفدر کو کے پی ڈی ایم کو لیڈ کرنے اور حکومت کو مشکل وقت دینے کی جدوجہد کر رہی ہیں اور اس جانب حکومت کی سنجیدگی صرف اتنی ہے کہ وہ مریم کا مزاق اڑا رہی ہے۔

یہ سلسلہ تب زور پکٹرا جب وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے مریم کو نانی کہ کر طنز کیا۔

وفاقی وزیر برائے کشمیر اور گلگت امور علی آمین گنڈاپور نے مریم صفدر کو خوصورت کہ کر طنز کیا۔

علی آمین نے مریم کی خوبصورتی پر مزاق اڑاتے ہوئے کہا، جتنا پیس مریم کی خوبصورتی پر لگا ہے اتنا عام آدمی پر لگے تو وہ ٹام کروز یا بریڈ پٹ بن جائے گا۔

اسی طرح بتنا پیسا مریم صفدر کی سرجریز پر لگا ہے اتنا عام عورت پر لگے وہ انجلینا جولی یا سکارلٹ جونسن بن سکتی ہے۔

یاد رہے مریم صفدر سزا یافتہ ہیں اور بیل پر رہا ہیں لیکن جس بے فکری اور بہادری سے وہ جلسے کر رہی ہیں یہ یا تو اداروں کی ناکامی ہے یا مریم کی دیدہ دلیری۔

سیاست میں عورت کا مزاق بنانا اب کوئی تعجب کی بات نہیں رہی خواہ وہ حکومتی بنچ سے ہو یا پھر اپوزیشن۔

مازی کے حکمران بھی عورت کو مزاق کے لئے استعمال کرتے رہے، چاہے وہ نوازشریف ،خواجہ آصف، عابد شیر علی، خورشید شاہ ہو یا دیگر سب کا طرز مزاق یکسا ہوا کرتا تھا۔

مجودہ حکومت کے اراکین بھی نواز شریف کو چور کہنے کے ساتھ ساتھ مریم کے پاپا چور ہیں کے نعرے لگاتے ہیں۔

کیا سیاست صرف اسی چیز کا نام ہے؟

| PAK DESTINY |

Leave a Reply