قدرت کے فیصلے

imran maryam nawaz
– از عمارہ خانم –
جب بھی وہ اُوپر بیٹھی پاک ذات کسی قوم میں بہتری لانا چاہتی ہے تو اس طرح کے حالات پیدا ہو جاتے ہیں ۔ ٹھیک ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے دورِ اقتدا ر میں آنے اور لوٹنے والوں سے جان چھڑانے کے لییٔ ایک بڑی لمبی جدوجہد کی لیکن وہ اس بات پر ہرگز مغرور نہ ہوں بلکہ یہ اس لییٔ بھی ممکن ہوا کہ اس میں قدرت کا بڑا عمل دخل رہااور اس لوٹ مار ٹولے کے ہاتھوں کچھ ایسی گمبھیر غلطیاں بھی ہوئیں کہ شائد اگر ن لیگ سے یہ غلطیاں نہ ہوتی ہوتیںتو اُس صورت انہیں اقتدار سے ہٹانا اس قدر آسان نہ ہوتا۔
کیا یہ عبرت کا مقام نہیں کہ جس شخص کو اﷲ نے تین بار اقتدار حاصل کرنے کا موقع دیااور غریب عوام کی خدمت کے لییٔ مامور کیا ہوپر وہ اس حق کا صحیح سے استعمال نہ کر سکے اور شُکر ادا کرنے کی بجاے ٔ اُلٹا اپنے آپ کوفرعون سمجھ بیٹھے، عوام کی غربت اور بے بسی کا ذرا خیال نہ کرے اس کے برعکس اپنے ہی گھروں کو عوام سے لوٹی دولت سے بھر دے۔ اس لوٹی دولت کا کیا فائدہ؟ نہ اولاد پاس ، خود، بیٹی اور داماد پابندِسلاسل ہوں اور ہر طرف چور چور کے نعرے لگتے نظر آئیں۔ یہی اگر اپنے لوٹ مار ٹولے اورخود کو بھی پاکستان کی عوام کی خدمت اور بہتری کے لییٔ وقف کیا ہوتا تو شائد آج یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا۔ یہ نصیحت ان کے ساتھ ساتھ آئندہ آنے والی حکومت کیلئے بھی ہے کہ خداراایسی حرکات نہ کریں کہ جن کے باعث پچھلی حکومت سے بھی بدتر دن دیکھنے پڑیں۔ قدرت کے کاموں میں کچھ دیر ضرور ہوتی ہے کہ وہ ہر کسی کو سنبھلنے کا ایک موقع دیتی ہے لیکن جب ظلم حد سے بڑھ جاے ٔ تو پھر ااﷲ کے اپنے ہی فیصلے ہوتے ہیں اور وہ بے شک بہتر ہوتے ہیں۔
یااﷲ ہم پر رحم فرما!

7 Comments

  1. Rumana Reply
  2. Kabeer Ahmad Reply
  3. Samina Manzar Reply
  4. Zia Ul-Haq Reply
  5. Razia Rajput Reply
  6. Shahid Abbasi Reply
  7. Iffat mughal Reply

Leave a Reply