نواز شریف کا بیانیہ ن لیگ کے اندر ٹوٹ پھوٹ ارکان فارورڈ بلاک بنانے کےلئے ایک ہوگئے

nawaz sharif narrative forward bloc in pmln

– لاہور ، ناظم ملک –

*فاروڈ بلاک سینٹ قومی و ہنجاب اسمبلی میں بنایا جائےگا

* ن لیگ نے نواز بیانیے کے مخالف ارکان کو پارٹی سے نکالنے کی کاروائی شروع کر دی

نواز شریف بیانے کے مخالف ن لیگ کے ارکان سینٹ قومی و پنجاب اسمبلی میں فاروڈبلاک بنانے کےلئے اپنے ہم خیال ارکان سے رابطے شروع کر دئے ہیں،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے فوج،عدلیہ کے خلاف زہریلی بیان بازی کے بعد ن لیگ اندرونی انتشار اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے جس کے بعد لیگی ارکان اسمبلی نے نواز شریف کے بیانیے کےخلاف آواز بلند کر دی ہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

نکالے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی۔

دوسری جانب فاٹف کی ووٹنگ میں غیرحاضرمسلم لیگ (ن) کے پارلیمان کے ارکان کوبھی شوکاز نوٹس جاری  کیا گیا ہے۔ راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ سینٹ میں پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے جس کے جواب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ نکالے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی۔

دوسری جانب فاٹف کی ووٹنگ میں غیرحاضرمسلم لیگ (ن) کے پارلیمان کے ارکان کوبھی شوکاز نوٹس جاری  کیا گیا ہے۔ راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ سینٹ میں پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے۔جس کے جواب میں سینٹر شمیم آفریدی نے کہا ہے کہ میں ن لیگ کے ٹکٹ پر سینٹر منتخب نہیں ہوا ن لیگ کیطرف سے کی جانے والی کارووائی غیر قانونی ہے جبکہ رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ ہم کسی کے ترجمان نہیں فوج ہماری ہے،رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے خود پارٹی پر ایٹم بم گرایا ہے اب جو پارٹی میں ہوگا اس کی ذمہ داری نواز شریف پر ہوگی۔

|Pak Destiny|

10 Comments

  1. Aftab Hussain Reply
  2. Manzoor Butt Reply
  3. Noor Mahi Reply
  4. Waqas Arain Reply
  5. Ishaq Abbasi Reply
  6. Muhammad Asif Reply
  7. Sajid Mahmood Reply
  8. Manzoor Butt Reply
  9. Zeeshan Hanif Reply
  10. Waqas Sh Reply

Leave a Reply