امریکہ سعودیہ دبئی کی ناراضگی پاکستان نئے اسلامی اتحاد کا قیام سے دستبردار ہو گیا

pakistan witdrew new islam block usa uae saudi pressure

– لاہور۔ناظم ملک –

– پاکستان نے ترکی ملایشیا ایران قطر اتحاد کی قیادت کرنا تھی

– نئے اتحاد میں قطر کے سوا تمام عرب ممالک کو آوٹ کر دیا گیا تھا

– او آئی سی کی ناکامی کے بعد مسلم دنیا کو ایک طاقتور اتحاد کی ضرورت تھی

– وزیراعظم عمران خان کااتحاد کی تشکیل کےلئے دورہ ملائشیا منسوخ

– سعودیہ دبئی کی پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کےلئے 5 ارب ڈالر کی سپورٹ

 

مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کی ناکامی کے بعد نیا اسلامی بلاک بنانے کی تجویز کو ابتداء میں ہی اسوقت ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ گیا جب پاکستان نے امریکہ سعودیہ دبئی کی ناراضگی اور دباو پر اور نیا بلاک بنانے کی تجویز سے دستبردار ہوگیااور وزیراعظم عمران خان نے اس مقصد کےلئےپہلے سے طے شدہ اپنا دورہ ملائشیا بھی منسوخ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں مسلم ممالک کےخلاف بڑھتے ہوئے مظالم ناانصافیوں تیزی سے بکھرتی امت مسلمہ اور دیگر درپیش مسائل پر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر نے غفلت برتنےاور مسلمانوں کو تحفظ نہ ملنے کے احساس کے باعث او آئی سی کی حیثیت نہ ہو ے کے برابر رہ گئی تھی جس کی بنا ہر اس کی جگہ مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کےلئے ایک نیا اسلامی بلاک بنانے کی تجویز عرصہ دراز سے زیر غور تھی جس پر پہلی بار سوچا گیا کہ امریکہ کے کاسہ لیس عربوں کو نکال کے ایک تنظیم بنائی جائے جس مقصد کےلئےعمران خان مہاتیر محمد اردوان روحانی اور قطری وزیراعظم کے درمیان بات چیت ہوئی اور ملائشیا نے اس حوالے سے ایک کانفرنس بھی بلا لی تھی جس میں ان پانچوں ملکوں کے سربراہوں نے شرکت کر نی تھی کہ اس سے قبل ہی سعودی عرب اور دبئی کے حکمرانوں نے پاکستان سے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان کو ھنگامی دورہ سعودی عرب جانا پڑا جس کے بعد صورتحال نے پلٹا کھایا اور نئے اتحاد کی تشکیل سے پاکستان نے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا اور وزیراعظم نے ملائشیا کا دورہ بھی منسوخ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ترکی ملایشیا ایران قطر اتحاد کی شکل میں نئے اسلامی بلاک قیادت کرنا تھی نئے اتحاد میں قطر کے سوا تمام عرب کو اوٹ کر دیا گیا تھا وزیراعظم عمران خان پر اتحاد کی تشکیل کےلئے دورہ ملائشیا منسوخ کرنے کےلئے دباو بھی بڑھتا جا رہا تھا۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سعودیہ اور دبئی نے پاکستان کے فیصلے کی تبدیلی کے تناظر میں پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کےلئے 5 ارب ڈالر کی سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے

|Pak Destiny|

42 Comments

  1. Asfand Reply
  2. Momina Reply
  3. Nadir shah Reply
  4. Shuja ahmad Reply
  5. Tabraiz Reply
  6. Afzal Butt Reply
  7. Shabbir Butt Reply
  8. Ali Zulfiqar Reply
  9. Salman Kaleem Reply
  10. Ghulam Yaseen Reply
  11. Mjebulah Faroqi Reply
  12. Mujebulla Faroqe Reply
  13. Abdullah Afzal Reply
  14. Santal Chaudhary Reply
  15. Mehdi Hussain Reply
  16. Malick Reply
  17. Jagawar Reply
  18. Naveed Jatt Reply
  19. Zaib Bangash Reply
  20. Imtiaz mughal Reply
  21. Saleem Sethi Reply
  22. Javed Javed Reply
  23. Qadir Khokhar Reply
  24. Mazhar Niazi Reply
  25. Rafat Ali Reply
  26. Muhammad Nadeem Reply
  27. Muhammad Wasimrajpoot Reply
  28. Sultan Mahmood Reply
  29. Malak Rehmatsher Reply
  30. Muhammad Luqman Reply
  31. Muhammad Iqbal Mian Reply
  32. Iftikhar Ahmed Reply
  33. M Ijaz Reply
  34. AhmadAlikhatak Ali Reply
  35. Muhammad Tariq Reply
  36. Afzaal Kauser Reply
  37. Afzaal Kauser Reply
  38. Ahmad Zia Reply
  39. Sayed Hassan Kazmi Reply
  40. Rabbani Khan Nasar Reply
  41. Essa Khan Reply
  42. Javed Akhtar Reply

Leave a Reply