عمران حکومت سیاسی معاشی گرداب میں پھنس گئی،کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے

– ناظم ملک –
 
– زرداری نواز کی ہتھ جوڑی نے حکومت کو دن میں تارے دیکھا دئے
– نیب ایف بی آر کی سخت پالیسی کے خوف سے کاروبار ٹھپ ہوگئے
– دیوالیہ ہونے کی طرف اشارہ کر دیا
– اپنے حمایتی بھی مخالف ہونا شروع ہوگئے
– تجزیہ کاروں نے حکومت کے دیوالیہ ہونے کی طرف اشارہ کر دیا
 
عمران خان کی حکومت ہنی مون پیریڈ میں ہی سیاسی و معاشی گرداب میں بڑی طرح پھنس کے رہ گئی جس سے اب کوئی معجزہ ہی نکال سکتا ہے،زرداری نواز کی حکومت مخالف ہتھ جوڑی اور مضبوط تجربہ کار اپوزیشن کےسامنے حکومت سے دفاع بھی مشکل ہو گیا،روز بروز بڑھتی مہنگائی اور ٹیکسوں نے اپنوں کو بھی مخالف بنانا شروع کر دیا،حکومتی بنچوں پر بیٹھے اپنے ارکان اور اتحادیوں کےلئے بھی دگرگوں صورتحال پر عوامی ردعمل کا سامنا کرنا مشکل ہو گیا اس پر سونے پے سہاگہ کے مطابق نیب اور ایف بی آر کی سخت پالیسی نے سرمائے کی گردش روک دی اندرون ملک کاروبار ٹھپ ہو کے رہ گیا جبکہ توقعات کے برعکس بیرون ممالک سے بھی کاروباری و مالی پذیرائی نہ مل سکی،یہ بات اب کھل کر عیاں ہوگئی ہے کہ 20 سال سے اقتدار میں آنےکی خواہشمند عمران اور ان کی ٹیم کے پاس اقتدار ملنے کی صورت میں ملک چلانے کی کوئی تدبیر یا فریم ورق ان کے پاس موجود نہیں تھا،حکومت کی طرف سے آتے ہی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی نے لینے کے دینے ڈال دئے جہاں سرکاری اداروں میں کم ٹھپ ہو گیا وہاں ایف بی آر کے خوف سے کاروباری طبقے نے سرمائے کی گردش کو روک لیا بڑی بڑی انڈسٹریوں سے لیکر چھوٹے کارخانے داروں تک نے کاروبار یا تو بند کر دئے یا پھرسپیڈ کم کر دی جس کے باعث ملک کے اندر ان چار مہینوں مہنگائی کے ساتھ ساتھ بےروزگاری کو عروج ملا،حکومتی نااہلی کے باعث ہر طبقہ کے اوپر مایوسی اور مستقبل کے حوالے سے اندھیرے کے سائے منڈلانا شروع ہو گئے ہیں،سٹاک ایکسچینج خطرناک حد تک گر چکی ہے جو کاروباری طبقے کے منفی رجحان کی طرف اشارہ کرتی ہے،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے جلد منفی معاشی صورتحال سے نکلنے کی کوئی صورت نہ نکالی تو جو تھوڑا بہت کاروبار چل رہا ہے یہ بھی بند ہوجائے گا اور خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ ملک معاشی لحاظ سے ڈیفالٹ ہی نہ کر جائے – Pak Destiny

12 Comments

  1. anisanis574 Reply
  2. Ali Sameer Reply
    • Hisam Uddin Reply
  3. Mazhar Ali Reply
  4. Umar Rathore Reply
    • Mir Pti Reply
    • Umar Rathore Reply
    • Mir Pti Reply
  5. Hisam Uddin Reply
  6. کاشی ملک Reply
  7. Azan Ali Reply
  8. Khalid Mian Reply

Leave a Reply