PTI lambasted Atta Tarar and Khawaja Asif for politicizing army martyrs for their cheap political gains

PTI lambasted Atta Tarar and Khawaja Asif for politicizing army martyrs for their cheap political gains

– ناظم ملک –

تحریک انصاف کی جانب سے خواجہ آصف اور عطا تارڑ نامی حکومتی گماشتوں کی جانب سے شہداء کو اپنے ناپاک اور گھٹیا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی شدید مذمت

شہداء ہمارے ہیروز اور کسی سیاسی و گروہی تقسیم کے بغیر قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں، ترجمان تحریک انصاف

دفاعِ وطن کے فریضے کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کو اپنے گھٹیا سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنا کر ان کی بےحرمتی کرنے والے حقیقی مجرم ہیں، ترجمان تحریک انصاف

افواج اور اس کے شہداء پر حملے نوازشریف، اس کی بیٹی اور اس کے درباریوں کی روایت رہی ہے، ترجمان تحریک انصاف

خواجہ آصف اور عطا تارڑ ان مجرموں میں سے ہیں جنہیں عوام نے مسترد کیا تاہم مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ڈال کر انہیں ایوان میں پہنچایا گیا، ترجمان تحریک انصاف

وفاقی کابینہ کے اندر سے شہداء کی حرمت و حیثیت پر حملے کسی اور کیلئے خود ریاست کیلئے بڑا امتحان ہیں، ترجمان تحریک انصاف

غاصبِ اعظم اپنے وزیروں کو نکیل ڈالے اور شہداء کو اپنی سیاست کا ایندھن بناکر ان کے اہلِ خانہ اور قوم کے جذبات مجروح کرنے والوں سے باز پرس کرے.

پاکستان تحریک انصاف کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملوں کی مذمت

دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

شمالی وزیرستان میں خود کش حملوں کے نتیجے میں7 افسران و جوانوں  کی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں، ترجمان تحریک انصاف

سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،ترجمان تحریک انصاف

دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پاکستانی قوم اور افواج کے بہادر جوانوں نے تاریخی قربانیاں پیش کی ہیں، ترجمان تحریک انصاف

ملک بھر خصوصاً خیبرپختوا اور بلوچستان میں اٹھنے والی دہشت گردی کی نئی لہر حکمرانوں سے مؤثر اور ٹھوس حکمت عملی کے نفاذ کا تقاضا کرتی ہے، ترجمان تحریک انصاف

دہشت گرد اور فتنہ پرور عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کو داخلی عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

پاکستانی قوم ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مکمل اتحاد اور ثابت قدمی سے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو شکست فاش دینے کیلئے پرعزم ہے، ترجمان تحریک

حملے میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

امن عامہ کی بحالی اور دہشت گردی کے تدارک کیلئے فوری اور مؤثر پالیسی اقدامات کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ترجمان تحریک انصاف 

PAK DESTINY

Leave a Reply