عمرانی حکومت مہنگائی کے سامنےمکمل ناکام،غریب خوکشیاں کرنے لگے،پنجاب کا “گھگھو گھوڑا”وزیراعلی عمران کے زوال کا سبب بن گیا

punjab distress public commite suicide under buzdar rule

– لاہور * ناظم ملک –

** چینی آٹا پٹرول گھی مافیا کا زبانی احتساب،حکومت میں بیٹھے “ڈریکولاز”بےخوف دن رات خون چوسنے میں مصروف

** آٹا چینی چاول گھی دالوں ادویات کی روزانہ قیمتیں بڑھنے لگیں کسی کو کوئی پوچھنے والا نہیں

** پنجاب کے وزراء بیوروکریٹس مال پانی بنانے میں مصروف کرونا کے نام پر ساری حکومت غائب غریب نواز زرداری کو یاد کرنے لگے

عمران حکومت کی نااہلی عدم توجہ کے باعث روز بروز بڑھنے والی مہنگائی نے لوگوں سے عزت نفس بھی چھین لی سفید پوش لوگ ایک وقت کی روٹی کےلئے ہاتھ پھیلانےپر مجبور ہوگئے ہیں

کرونا اور لاک ڈاون نے جہاں عوام کو پہلے ہی بھوک ننگ پر مجبور کر دیا تھا وہاں اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے آٹا چینی چاول پٹرول کا مافیا بلا خوف روزانہ کی بنیاد قیمتیں بڑھانے میں مصروف ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی یہاں پر عرف عام میں مشہور “پنجاب کا گھگھو گھوڑا”وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار جن کو کبھی وزارت چلانے کا تجربہ بھی نہیں تھا انہیں صوبے کا چیف ایگزیکٹو بنانا ہی وزیراعظم عمران خان کے زوال کاسبب بن گیا ہے عثمان بزدار کی نااہلی کے باعث پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ایک معمول بن گیا ہے ان کے وزراء اور کنٹرول میں نہ آنےوالی بیوروکریسی دونوں سکون کی نیند سو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف غربت بے روزگاری تنگدستی مفلسی محتاجگی سے عاجز لوگوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے وزراء صرف سیاسی مخالفین کے خلاف بیان بازی میں مصروف ہے اور عوام کے مفادات کا تخفظ کرنے والی حکومت کہیں نظر نہیں آرہی

ایک حکومتی اہم ذریعے نے جو تمام تر صورتحال سے نالاں ہے نے اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم وزیراعلی پنجاب اور وزراء سب کرونا کے بہانے عوام سے راہ فرار حاصل کر چکے ہیں جس سے بیوروکریسی کو کھلی چھٹی مل چکی ہے ہر کوئی اپنے اپنے مفادات حاصل کرنے میں لگا ہوا ہے

کرونا اور لاک ڈاون مڈل کلاس کا بالکل خاتمہ کر دیا ہے اور پاکستان کی اکثریتی آبادی خط غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی ہے ہر طرح کا کاروبار ختم ہو چکا ہے یا زوال کا شکار ہے لوگوں میں قوت۔خرید ختم ہوچکی ہے حکومت کے پاس عوام کی بحالی کا کوئی پروگرام نہیں غربت بےروزگاری نے جرائم کی شرح کو بڑھا دیا ہے بھوک سے تنگ لوگ ایک۔دوسرے سے روٹی چھیننے پر مجبور ہو گئے ہیں

|Pak Destiny|

3 Comments

  1. Rao Kaleem Reply
  2. Ghulam Jelani Reply
  3. Ghulam Jelani Reply

Leave a Reply