شریف خاندان کی ملک دشمنی کی سنگین سازش بے نقاب

xi-ping,-shah-salman-king-saudi,nawaz-sharif-,sharif-family's-conspiracy-against-pakistan-surfaced
– ناظم ملک –
– چین اور سعودی عرب کو پاکستان کو بحران میں مدد نہ دینے کےلئے قائل کرنے کی کوششیں –
– شریف خاندان کی رہائی کےلئے ڈیل میں کردار ادا کرنے کی درخوستیں سامنے آگیئں –
– شریف خاندان کے چین سعودی حکمرانوں سے رابطے بھی سامنے آگئے –

سابق حکمران شریف خاندان نے اقتدار سے ہاتھ دھونےاور کرپشن کیسز میں بری طرح پھنسنے کے بعد اپنی رہائی اور ڈیل کی غرض سے موجودہ حکومت کو مجبور کرنے کے لئے بین القوامی سطح پرذاتی خاندانی کاروباری تعلقات کو متحرک کردیا ہے،

بتایا گیا ہے کہ ذاتی اثرو رسوخ کی بنا پر شریف خاندان خصوصی طور پر چین اورعرب ممالک میں لابنگ کرکے ان ممالک کے مطلعق العنان اپنے حکمران دوستوںکو موجودہ حکومت سے بددل کرنے اور اپنے آپ کو ان کا سب سے زیادہ خیر خواہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،
شریف خاندان کی ان کوششوں میں سب سے زیادہ وہ اپنے بااثر حکمران کاروباری دوستوں کو قائل کر رہے ہیں کہ موجودہ حکومت کےساتھ کوئی مالیاتی معاہدے نہ کئے جائیں اور نہ ہی عمران حکومت کو کوئی بیل اوٹ پیکج دیا جائے کہ جس سے ملک بحران سے نکل آئےاور یہاں تک کہ پاکستان شدید مالیاتی بحران کاشکار ہو کے رہ جائے اور حکومت کی رٹ ختم ہوجائے،
حکومت کو ملنے والی ایسی اطلاعات کے بارے ذرائع نے نے بڑے وثوق سے کہا ہے کہ شریف خاندان اپنی کرپشن سے نظر ہٹانے اور رہائی کی ڈیل کےلئے اپنے دوست حکمرانوں کے سامنے پاکستان دشمنی پر اتر آئے ہیں اور وہ اپنے دوستوں کو ہر وہ قدم اٹھانے پر مجبور کر رہے ہیں کہ جس سے عمران حکومت بحرانوں کا شکار اور ملکی مالیاتی نظام زمین بوس ہو جائے،
ان رابطوں کےلئے پہلے شہباز شریف نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز جبکہ اب یہ ٹاسک خود رہائی کے بعد نواز شریف نے سنبھال لیا ہے،چین کے ساتھ عمران حکومت کی دوطرفہ حکومتی گرمجوشی نہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ نواز شریف حکومت میں کے کئے سی پیک کے تمام غیر شفاف منصوبوں میں چین کے حکمران طبقہ کی پرائیوٹ کمپنیاں ملوث ہیں جن میں کرپشن سامنے آرہی ہے اور عمران خان نے یہ کرپشن پکڑ کے چینی حکام کے سامنے رکھ دی ہے جس بنا پر سی پیک کو لے کر چین بھی اپنے تحفظات ظاہر کر رہا ہے اسطرح شریف خاندان کے سعودی شہزادوں کے ساتھ کاروباری مراسم ہیں ج کو استعمال کر کے وہ سعودی حکمرانوں کو بھی عمران حکومت سے بددل کر کے دور کر رہا ہے،
حکومت نے یہ سازش کو ناکام بنانے کے لئے نہ صرف اپنے سفارتخانوں کو متحرک کیا ہے بلکہ اگلے مہینے وزیراعظم عمران خان خود بھی چین کا دورہ کر رہے ہیں جہاں سی پیک کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا اسطرح حکومت شریف سازش کو ناکام بنانے کے لئے سعودی عرب کےساتھ بھی برابر رابطے میں ہے۔
|PakDestiny|

15 Comments

  1. Mirza M Aslam Reply
  2. Mirza M Aslam Reply
  3. Muhammad Ilyas Reply
  4. Muhammad Ilyas Reply
  5. Tanvir Qurashi Reply
  6. Riaz Zafar Reply
  7. Zakir Ullah Pmln Reply
  8. Azmat Ali Reply
  9. Hisam Uddin Reply
  10. Zaman Khan Reply
  11. Abdul Ghaffar Reply
  12. Salim Ijaz Reply
  13. Afzal Butt Reply
  14. Zafar Mahmood Wani Reply
  15. Noor Muhammad Malik Reply

Leave a Reply