شریفوں کی حمایت یافتہ بیوروکریسی اور پولیس نے حکومت سے غیر اعلانیہ بغاوت کر دی

– لاہور ۔۔۔ ناظم ملک –

 

* فواد حسن فواد بیوروکریسی اور رانا مقبول پولیس میں بغاوت کی قیادت کر رہے ہیں

* وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خاں کی کرسی بھی خطرے میں اعجاز منیر متحرک

* وزیراعلی بزدار پریشان راتوں کواسلام آباد کے شٹل دورے

* بیوروکریسی اور ہولیس کے اعلی عہدوں پر شریفوں کے منظور نظر کی تیعناتیاں

* حکومت کا جوابی وار شہباز شریف کوگرفتار نہ کرنے والے دو ڈی آئی جیز تبدیل

* بیوروکریسی میں بڑے پیمانےپر ردوبدل کی تیاریاں

آئے دن بحرانوں کا شکار رہنے والی عمران خان کی حکومت گرانے کےلئے شریف خاندان نے آخری معرکہ کھیلنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور شریفوں نے چپکے سے
حکومت کو اس کے گھر سے ہی نقب لگا دی ہے

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ شریفوں نے اپنی حمایت
یافتہ بیوروکریسی اور پولیس سے حکومت کے خلاف غیر اعلانیہ بغاوت کرا دی ہے نواز شریف کے دست راست فواد حسن فواد بیوروکریسی اور رانا مقبول پولیس میں بغاوت کی قیادت کر رہے ہیں

حکومت کواس سازش کا پہلادھچکہ اسوقت لگا جب پنجاب پولیس کے دو ڈی آئی جیز نے وزیراعلی بزدار کی طرف سےل ضمانت سے قبل شہباز شریف کوگرفتار کرنے کے احکامات ہوا میں اڑا دیے بلکہ شہباز شریف کوضمانت کرانے کی تمام آسانیاں فراہم کیں

 

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی بیوروکریسی کے دو بڑے گروپوں میں تقسیم ہوگئی ہے ایک گروپ حکومت کی حامی جبکہ دوسرا شریف خاندان کا نمک حلال کرریاہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس صورتحال میں حکومت کو انتظامی معاملات چلانے میں دشواری پیش آرہی ہے جس کو حل کرنے کے لیے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آئے دن اسلام آباد کے دورے پر ہوتے ہیں جہاں وہ وزیراعظم کے ساتھ مل کر خراب معاملات پرقابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں

وزیر اعظم نے بزدار کی ہدایت کی ہے کہ سابق حکمرانوں کی نمک حلالی کرنے والے بیورو کریٹس اور پولیسافسران کی لسٹیں بنائی جایئں جنہیں جلد ہی کھڈے لائن لگادیا جائے گا

ذرائع نے بتایا ہے شریفوں کا بیوروکریسی میں گروپ اتناطاقتور ہے کہ اس نے پنجاب میں شریفوں کےبہت قریب سمجھےجانے والے جواد رفیق کو چیف سیکرٹری لگوانےکے بعد اب یہ گروپ وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان کوتبدیل کراکے ان کی جگہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اعجاز منیر کولگوانا چاہتا ہے

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو پولیس سے کالی بھیڑوں کو نکالنے کا کام سونپ دیا ہے

فواد حسن فواد کی رہائی کے بعد بیوروکریسی میں بغاوت میں تیزی ئی ہے اعجاز منیر کے بارے پتہ چلا ہے کہ جب فواد حسن فواد جیل میں تھے تو یہ تسلسل سے جیل ملاقاتوں کےلئے نہ صرف جایا کرتے۔تھے بلکہ ان کے تازہ احکامات واپس آکر بیوروکریسی تک پہنچایا کرتےتھےاس طاقتور گروپ نے پہلے یوسف نسیم کھوکھر کو چیف سیکرٹری سے ہٹا کر پنجاب پر عملا قابض ہوچکا ہےجبکہ دیگر صوبوں میں بھی ٹیک اوور کرنے کی تیاریاں جاری ہیں

|Pak Destiny|

7 Comments

  1. Akram Khan Reply
  2. Mudassar Imam Reply
  3. Imran Asjed Reply
  4. Anwar Ali Reply
  5. A. Mukhtar Reply
  6. Mubarik Ali Awan Reply
  7. Malik Asghar Arain Reply

Leave a Reply