واہ ری بنیا سرکار

-از عمارہ خانم-
الیکشن ہمارے پاکستان میں، مڑور بنیے کے پیٹ میں۔ عمران خان نے جیتنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کشمیر کا ذکر کیا کر دیا ہندو بنیے کی تو نیند حرام ہو گیٔ اور ہو گیا شروع پاکستانی فوج کو کوسنے۔ جبکہ فوج نے تو صرف انتخابات اپنی موجودگی میں کرواے ٔ ہیں بغیر کسی دھاندلی کے اور بلاشبہ یہ فوج کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ اب اس سے آگے تو سیاسی پارٹیوں کا کام ہے کہ وہ پالیسی کو کس طرح سے آگے لے کر چلتی ہیں۔
ہندو بنیئے نے آج تک UNO کی کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عمل نہیں کیا، اُلٹا کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دیے اور کشمیر میں اُن کا رہنا جہنم میں رہنے کے برابر کر دیالیکن نڈر کشمیری بڑی بہادری سے ہندو ظلم کے آگے ڈٹے رہتے ہیںاور گولیوں کا جواب پتھروں سے دیتے ہیں۔ بنیا سرکار تمہارا رونا دھونااور واویلا ساری دنیا کو پتہ ہے اور تمہیں اب کشمیر اپنے ہاتھوں سے نکلتا نظر آرہا ہے۔ پر یاد رکھنا کہ جس دن کشمیر تمہارے ہاتھوں سے نکلاتم آسام، ناگالینڈ اور اس جیسی اپنے مُلک میں علیحدگی پسند تحریکوں سے بچ نہ پاؤ گے۔ اس لییٔ ایسا وقت آنے سے پہلے ہی جو ذکر عمران خان نے اپنی تقریر میں کیا ہے اُس پر عمل کرو اور اس خطے کو امن کا گہوارہ بنانے میں پاکستان کے ساتھ مل کر کردار ادا کروتا کہ دونوں طرف کے لوگ ایک خوشگوار فضا میں سانس لے سکیں۔ جانتے تم بھی ہو کہ پاکستانی فوج کی کیا اہلیت ہے ، تمہاری ہر ناپاک حرکت کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیںاور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہم ایک ایٹمی طاقت ہیںلیکن ساتھ ہی ہم ایک امن پسند قوم بھی ہیں ۔ تمہاری آے ٔ دن کسی قسم کی گید ڑ بھبکییوں سے ڈرنے والے نہیں۔ صرف انتظار کہ شائد بنیا سرکار کو عقل آ جاے ٔ ورنہ وہ مقولہ تو سنا ہی ہو گا ؛ سو سُنار کی، ایک لوہار کی ۔ ۔۔ پراُس لوہار کی نہیں جو فلحال جیل میں بند ہے کیونکہ وہ ایک کاروباری شخصیت تھی ۔
چند الفاظ میں تمہیں یہ باور کروانا مقصود ہے کہ بعد میں جو شرمندہ ہو کر آؤ گے مذاکرات کے لییٔ تو پھر ابھی کیوں نہیں؟
ابھی تو عمران خان نے کوئی حلف بھی نہیں اُٹھایا اور تمہارے رگ و پے میں خوف سرایت کر گیا ہے اور تم نے دنیا میں عمران خان کو فوج کے بھیس میں دکھانا شروع کر دیا ہے۔ لیکن ایک بات یاد رکھنا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہویٔ ہے۔

2 Comments

  1. Mehran Ali Reply
  2. Hussain Reply

Leave a Reply