گیلانی سینٹ الیکشن حکومت کی چولیں ہل گئیں پارٹی میں بغاوت عمران کی نیندیں اڑگیئں

asif zardari nawaz sharif yousuf gillani senate election jolt pti and imran khan

– لاہور ۔ ناظم ملک –

* پی ڈی ایم گیلانی کےلئے متحرک اسلام آباد میں خطرے کی گھنٹیاں

* گیلانی گریٹ گیم حکمراں پارٹی کوگھر میں گھس کے مارا اکثر ارکان ووٹ دیں گے

* ایم کیو ایم نے تگنی کا ناچ نچا دیاکپتان نے مدد کےلئے جہانگیر ترین کو بلا لیا

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سینٹ کا الیکشن لڑنے کے اعلان نے حکمراں جماعت کی چولیں ہلا کے رکھ دی ہیں جہاں پارٹی کے اندر بغاوت پھوٹ پڑی وہاں اتحادی ایم کیو ایم نے بھی ڈبل گیم کر کے تگنی کا ناچ نچا دیا ہے،

پارٹی کے ناراض ارکان ممکنہ طور پر سینٹ الیکشن میں حکومت کا دھڑن تحتہ کر سکتے ہیں پارٹی کے اندر دڑاریں اور تقسیم کھل کر سامنےآگئی ہے عمران خان اور کے قریبی اعتماد والے دوست معاملے کو بگڑنے سے بچانے میں کوشاں ہیں حصوصا جیانگیر ترین ایک بار پھر اپنی دوستی کا حق ادا کرنے کےلئے متحرک ہیں،

گیلانی کی طرف سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے ساتھ ہی اسلام آباد میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے شروع ہو گیئں خاص الذکر گیلانی کی زرداری اور بلاول کیساتھ مل کردھواں دار الیکشن مہم نے عمران خان کی راتوں کی نیند اڑا کےرکھ دی بتایا جا رہا ہے کہ گیلانی نے حکمراں جماعت کو اس کے گھر میں گھس کر نقب لگائی ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہ الیکشن میں حکومتی بنچوں میں سے بھی ووٹ حاصل کرنے کی پکی یقین دہانی حاصل کر چکے ہیں جبکہ ایم کیو ایم سے بھی بات قریب قریب فائنل ہوچکی ہے،

گیلانی کے الیکشن کےلئے پوری پی ڈی ایم یکسو ہو کر ان کی جیت کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں سیاسی تجزیہ کاروں کے نزدیک اگر گیلانی اپ سٹ کرگئے تو عمران حکومت کی اپنی مدت پوری کرنا مشکل ہوجائے گا،پیر کے روز سپریم کورٹ کا فیصلہ سینٹ الیکشن کی سمت کا تعین کرئے گا کہ الیکشن اوپن ہوں گے یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے،

بتایا گیا ہے کہ کچھ حکومتی ارکان نے گیلانی کو ووٹ دینے کی خاطر اپنا سیاسی مستقبل بھی داو پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ کھل کر گیلانی کو ووٹ دیں گےمرکز سندھ کے پی کے میں پی ٹی آئی کے ارکان واضح طور پر سینٹ الیکشن کے حوالے سے تقسیم نظر آتے ہیں

جبکہ زرداری نواز گریٹ گیم نے عمران خان کا تحتہ الٹانے کےلئے ایکا سینٹ الیکشن کے بعد بھی بہت سے پتے ابھی سنبھال کر رکھے ہویے ہیں جو وہ وقت آنے پرسامنے لایئں گے

|Pak Destiny|

4 Comments

  1. Raja Fida Hussain Reply
  2. Ajmal Wattoo Reply
  3. Nazar Hussain Reply
  4. Umer Hafeez Reply

Leave a Reply