ہارس ٹریڈنگ کے بغیر چئیرمین سینٹ کا الیکشن ۔میچ برابر ہوگیا

match tied between sadiq sanjrani and yousuf raza gilani as senate chairmain

– لاہور ۔ ناظم ملک –

* جماعت اسلامی کا ایک ووٹ گیم چینجر بن گیا

* معاہدے کے تحت اپوزیشن اتحاد کی جماعتیں اے این پی،بی این پی سنجرانی کو ووٹ دیں گی

ہارس ٹریڈنگ یا ووٹ فروشی کے بغیر ہی چیئرمین سینٹ کے الیکشن کےلئے نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ دونوں پارٹیوں کی ووٹوں کے حوالے سے پوزیشن ایک دوسرے کے برابر آ کھڑی ہوئی ہے اور ایک ووٹ کی برتری سے کوئی بھی یہ الیکشن جیت سکتا ہے اس صورتحال میں جماعت اسلامی کا ایک ووٹ گیم چینجر بن گیا ہے جو بھی یہ ووٹ حاصل کر لے گا وہ الیکشن جیت سکتا ہے

اسوقت بظاہر حکمران اتحاد کے پاس 47 سیٹیں ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد کے پاس 53 ارکان ہیں لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے اپوزیشن کو پہلا نقصان بیرون ملک مقیم اسحاق ڈار سے ہوگا جنھوں نے ابھی تک سینٹ رکنیت کا نہ حلف اٹھایا ہے اور نی ہی وہ ووٹ کاسٹ کرنے ک واپس آیئں گے،

اس کے بعد اپوزیشن اتحاد کی اہم جماعت اے این پی جو بلوچستان میں حکومت کی اتحادی ہے اس کے امیدوار عمر فاروق جن کو بی اے پی نے اس شرط پر سینٹ کی سیٹ پر کامیاب کروایا ہے کہ وہ چئیرمین سینٹ کا ووٹ باپ کے امیدوار کو ہی دیں گے،

اپوزیشن اتحاد کی ہی بلوچستان میں پارٹی اے این پی کی خاتون نسیمہ احسان کو بھی باپ نے ہی خواتین کی مخصوص نشست پر اسی شرط خے تحت ووٹ دیکر کامیاب کروایا ہے کہ وہ چئیرمین سینٹ کا ووٹ باپ کے امیدوار کو ہی دیں گی اس طرح اہوزیشن اتحاد کے ووٹ حکمران اتحاد کے صادق سنجرانی کے پلڑے میں آنے سے چئیرمین سینٹ کے دونوں امیدوار یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی کے ووٹ برابر ہوگئے ہیں اس دلچسپ صورتحال میں جماعت اسلامی کا ایک ووٹ گیم چینجر بن گیا ہے جو بھی یہ ووٹ حاصل کرلےگا وہ چئیرمین سینٹ کامیاب ہو سکتا ہے

جماعت اسلامی کے پی سے اپنے سینیٹر مشتاق کے ایک ووٹ سے پاور گیم میں آگئی ہے اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ وہ پہلے کی طرح غیر جانبدار رہتی ہے یا اپنا وزن دونوں جماعتوں میں سے کس کے پلڑے میں ڈالتی ہے اس کے علاوہ 6 آزاد سینیٹر میں سے 4 پہلے ہی حخمران اتحاد کے ساتھ ہیں جن میں سے مرزا آفریدی، ہلال الرحمان،ہدائت اللہ اور عبدالقادر کے نام شامل ہیں،

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کی یہ صورتحال کرپشن کے بغیر ووٹوں کی خریداری سے ہے اگر سینٹ الیکشن کی طرح چئیرمین سینٹ میں بھی ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو جو دوسرے کے جتنے زیادہ ووٹ توڑ لے گا اتنا ہی کامیاب ہوگا

|Pak Destiny|

3 Comments

  1. Taj Ali Khan Reply
  2. NomanKhalil Adv Reply
  3. Amir Haneef Reply

Leave a Reply