۔ بچپن کی محرومیاں اور چیئرمین نیب ۔

– ڈاکٹر عامر لاھوری –

مرشد پاک فرماتے ہیں کہ بچپن و اوائل جوانی کی محرومیاں قبر تک پیچھا کرتی ہیں۔میرے حساب سے کامیاب و ذہین انسان وہ ہے جو پیسہ و پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ان محرومیوں سے پیچھا چھڑا لے۔ٹھرک پہ کم از کم اتنا کنٹرول کر لے کہ پبلک میں اس کا تواء ناں لگے۔آپ کی ویڈیو بن رہی ہے۔کال ریکارڈ ہو رہی ہے اور آپ کو علم نہیں یا علم ہونے کے باوجود بھی آپ سے کنٹرول نہیں ہو رہا۔اتنے بڑے لیول پہ پہنچنے کے بعد بھی آپ سے یہ سب ہو رہا ہے تو لوگ آپ کا صحیح مذاق اُڑا رہے ہیں۔آپ اسی قابل ہیں۔سوری۔

اور

میری ذاتی رائے یہ ہے کہ جس طرح کوئی ڈاکٹر اپنی مریضہ سے جنسی تعلق نہیں رکھ سکتا۔جس طرح ٹیچر اپنی سٹوڈنٹ سے جنسی تعلق نہیں بنا سکتا۔جس طرح جج اپنی عدالت میں پیش ملزمہ سے جنسی تعلق نہیں بنا سکتا اُسی طرح چیئرمین نیب کو مسز فاروق سے کوئی تعلق بنانے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاھیئے تھی کیونکہ مسٹر و مسز فاروق کے کیسز نیب میں ہیں۔بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ میرٹ کی بجائے سیکسول فیورز کے بدلے میں خاتون کی جائز یا ناجائز مدد؟ اور پھر

معاملہ بگڑنے پہ آڈیو ویڈیوز لیک کی گئی ہیں؟اگر چیئرمین نیب صاحب نے ایسا کچھ کیا ہے؟تو اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اُٹھایا ہے اور چیئرمین صاحب پہ کوئی کاروائی یا تفتیش وغیرہ ہونی چاھیئے باقی سازشی تھیوریاں تو بہت ہیں کہ مسز فاروق پی ٹی آئی کارکن ہیں؟خاتون بلیک میلر ہیں؟وغیرہ وغیرہ۔

– PakDestiny

11 Comments

  1. Farhan Khan Reply
  2. Hassan Raza Reply
  3. Ghulam AsgharNaqvi Reply
  4. Muhammad Tufail Reply
  5. Sajjad Khan Reply
  6. Iftikhar Ali Reply
  7. Abdul Jabbar Reply
  8. Mohammad Amin Shah Reply
  9. Tahir Ilyas Sheikh Reply
  10. Habib Ullah Shahid Reply
  11. Zain Abbasi Reply

Leave a Reply