
– لاہور۔۔ ناظم ملک –
* کرونا کا بہانہ شہباز شریف ہائیکورٹ سے ضمانت میں توسیع اور نیب کی اگلی پیشی سے بچنا چاہتے ہیں,نیب کو خدشہ
* نیب نےشہباز شریف کے کرونا ٹسٹ پر شکوک کا اظہار کر دیا
* نیب کا ہائیکورٹ سے شہباز شریف کا ٹسٹ خود کروانے کی استدعا کرنے پر غور
نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کرونا ٹسٹ مثبت آنے پر شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا ہے نیب کو خدشہ ہے کہ شہباز شریف کرونا کی جعلی رپورٹ بنا کر ہائیکورٹ سے ضمانت میں توسیع اور نیب کی اگلی پیشی سے بچنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی حکومتی حلقے بھی سمجھ رہے ہیں،
نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ بیماری کے حوالے سے شریف خاندان کی کسی رپورٹ اور۔عذر پر اعتبار نہیں کر سکتے،نواز شریف جس بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر گئے وہ رپورٹیں بھی مشکوک ہیں،نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے ان کےخلاف مقدمات التواء کاشکار ہیں،نیب ذرائع نے کہا ہے کہ شریف خاندان پہلے ہی ملک سے فرار ہوچکاہے اور بار بار نوٹس دینے نیب کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے، نیب کے اعلی حکام کے درمیان صلاح و مشورہ ہو رہا ہے کہ نیب ہائیکورٹ سے شہباز شریف کا ٹسٹ خود کروانے کی استدعا کرئے
ادھر پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے بھی میڈیاسے گفتگو میں شہباز شریف کے کرونا ٹسٹ مثبت آنے پر پھبتی کستے ہوئے کہا ہے کہ نیب کو چاہئے کہ وہ شہباز شریف کے کرونا ٹسٹ رپورٹ کی تصدیق کرئے یا پھر نیب خودشہباز شریف کا کرونا ٹسٹ کروائے
واضح رہے کہ شہباز شریف نیب کو منی لانڈرنگ میں مطلوب ہیں پچھلے ہفتے جب نیب شہباز شریف کی گرفتاری کرنے ان کی رہائش گاہ پرگئی تھی تو وہ روپوش ہوگئے تھے اور اگلے دن انہوں نے ہائیکورٹ سے چودہ دن کی ضمانت کروا لی تھی
|Pak Destiny|
Thanks for this valuable information. Very easy to understand! Awesome
Lañti youthia
Nab chairman *** *** jhutha boot polishe *** company
وھم اورشک کاعلاج صرف” پاگل خانے ” میں ھوتا ھے حکومتی لوگوں کاٹیسٹ جی ایچھ کیو میں ھوا ھے کیا؟؟ جو مثبت ھے؟؟
دنیا کو اس حکومت کی پیدائش پہ ہی شک ہے
نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کی وزیر صحت یاسمین راشد صاحب کے زیرنگرانی مرتب ھوئیں تو پھر جعلی رپورٹس عدالت اور پی ایم صاحب کو پیش کرنے پر یاسمین راشد اور ڈاکٹرز مجرم ہیں انکو پکڑ کرپوچھا جائے۔سیدھی سی بات ھے کمیٹیاں بناکر وقت ضائع نہ کیاجائے۔جبکہ پی ایم صاحب نہ خود تسلیم کیا کہ شوکت خانم کے ڈاکٹرز سے میں نے تصدیق کروائی ھے جبکہ کابینہ کی اکثریت تو نواز شریف کوباہر بھیجنے کیخلاف تھی عدالت سے رجوع تو فیس سیونگ کیلیئے کیاگیا