مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ توڑ دی

fazal ur rehman,shahbaz sharif,nawaz sharif,imran khan,dharna

-لاہور۔۔۔۔۔ ناظم ملک-

نواز شریف نے شہباز شریف کو پارٹی کے معاملات سے ریٹائر کردیا

ملکی سیاست میں جوں جوں نواز شریف زرداری کے مقدمات اپنے منطقی انجام کے قریب تر ہو رہے ہیں توں توں سیاسی ہلچل میں اضافہ ہورہا ہے، واقفان حال کا کہنا ہے کہ ایک منظم حکمت عملی کے تحت مولانا فضل الرحمان کے ہاتھوں ن لیگ تڑوا دی گئی ہے اور ن لیگ کے چند سئینیر راہنما اس کا الزام اسٹیبلشممٹ پر لگا رہے ان کا کہنا ہے کہ دھرنے کا کھیل رچا کر مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کے اندرونی اختلافات کو ہوا دی اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ نواز شریف نےاپنے سگے بھائی و دیرینہ سیاسی ساتھی شہباز شریف کے نام لکھے گئے خط میں انہیں اپنے حکم کے ذریعے ن لیگ کی سیاست سے ریٹائرڈ کر دیا اب ن لیگ کی سیاست صرف نواز خاندان کرئے گا

فضل الرحمان اعلی سطحی غیر سیاسی شخصیت سے خفیہ ملاقات

ذرائع نے سیاست کی اندرونی کہانی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کے بادشاہ سمجھے جانے والے مولانا فضل الرحمان ن لیگ توڑنے میں وہ تاریخی کردار ادا کیا جو اسٹیبلشمنٹ بھی نہیں کر سکی بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے باہمی اختلافات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ شہباز شریف اپنے دعوے کے مطابق جلد یا بدیر اعلانیہ یا غیر اعلانیہ طور پر سیاست چھوڑنے کا فیصلہ سکتے ہیں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ توڑنے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو غیر معمولی و غیر محسوس طریقے سے استعمال کیا گیا ہے

منگل کو وزیراعظم کے دورہ سعودیہ میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کا مستقبل طے ہوگا

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان منگل کو سعودی عرب دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے خلاف دھرنے کی انتشار پر مبنی سیاست کو ڈی فیوز کرنے کےلئے سعودی قیادت کی مدد حاصل کریں گے اور اس ضمن میں دونوں قیادتوں کے درمیان پہلے سے ہی اتفاق رائے ہو چکا ہے

ذرائع نے بتایا ہے کہ پچھلے دو تین دنوں میں مولانا فضل الرحمان کی ایک اعلی سطحی غیر سیاسی شخصیت سے بھی ایک خفیہ ملاقات ہوئی جس میں دھرنے کے معاملات زیر بحث آئے جس کے نتائج وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے بعد سامنے آئیں گے

|Pak Destiny|

16 Comments

  1. Malak Nasrullah Shamamzai Reply
  2. Shah Bran Khan Reply
  3. Qadir Khokhar Reply
  4. Patwari Killer Reply
  5. رانا یاسین Reply
  6. Kashif Naeem Kashif Reply
  7. Msaleem Noor Reply
  8. Subhan Khan Reply
  9. Ehsan Mir Reply
  10. Muhammad Naseer Reply
  11. Haneef Butt Reply
  12. Jahangir Malik Reply
  13. Khalid Magsi Reply
  14. NASIR LASHARI Reply
  15. Shakir Baig Reply
  16. Kashifshah Shahkashif Reply

Leave a Reply