اپوزیشن جماعتوں کے مجوزہ اتحاد کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ گئی

oppostion failed to sit in same platform

-از ناظم ملک-
-امن پسند جماعتوں نےدھاندلی کے خلاف فضل الرحمن اسفندیار ولی کا خونی پلان مسترد کر دیا
الیکشن میں دھاندلی کے خلاف اور نئے الیکشن کرانے کے مطالبے پر اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل نئے اتحاد کے قیام کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں ہی پھوٹ گئی،اے پی سی میں شامل جماعتیں مولانا فضل الرحمن اور اسفندیار ولی کی طرف سےگھیراو جلاو،لاک ڈاون، توڑ پھوڑ کر کے الیکشن دوبارہ کرانے کے انتہائی سنگین خونی پلان سے ڈر کے پیچھے ہٹ گیئں،
اے پی سی کی صدارت کرنے والی مسلم لیگ ن سمیت دیگر امن پسند جماعتوں نےمولانا فضل الرحمن اور اسفندیار ولی کے خطرناک عزائم دیکھ کر جان بچانے میں ہی عافیت سمجھی،امن پسند نے کہا ہے کہ وہ کسی خونی کھیل کا حصہ نہیں بنیں گیئں اور خلف نہ اٹھانے کے مطالبے کو بھی مسترد کرتی ہیں،
جماعتوں نے پارلیمنٹ بتا یا گیا ہے کہ اے پی سی کے بعد ن لیگ اور حتی کہ ایم ایم اے شامل جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن اور اسفند یار ولی کے مطالبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک اسوقت کسی خونی تحریک کا متحمل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ہم اپنے مطالبے کے حق میں گھیراو جلاو کرنے کے حق میں ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں انتہا پسند راہنما اپنے عزائم پر بضد تھے جس کے باعث اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل اتحاد کی بیل مونڈھے نہ چڑھ سکی،دونوں انتہا پسند راہنماوں نے قومی جماعتوں سے مایوس ہو کے علاقائی جماعتوں سے رابطے شروع کر دئے ہیں،تمام قومی جماعتوں کے راہنماوں نے پر امن تحریک پر اتفاق کیا ہے۔

2 Comments

  1. Jabbar Joyo Reply
  2. Shakil Arshad Reply

Leave a Reply