شہباز شریف کا رانا مشہود کے ذریعے نواز شریف کی جیل سے بچاو کی تدبیروں پر خود کش حملہ

shahbaz sharif ranan mashhood betrayed nawaz sharif
– از ناظم ملک –
– نواز شریف کی کوششوں کو ناقبل تلافی نقصان،شہباز کے شب خون نے دونوں بھائیوں متحارب کھڑا کر دیا
– شہباز کھل کر سامنے آگئے پارٹی اور خاندانی اختلافات کو بیچ چوراہے کھڑا کر دیا
لیگی راہنما رانا مشہود کے متنازعہ بیان پر پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں شریف برادران کے درمیان پارٹی پر اپنی اپنی گرفت قائم رکھنے اورآئیندہ اقتدار کےلئےجنگ شدت اختیار کر گئی ہے جس کے بعد شریف خاندان اور ان کی سیاسی پارٹی واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے اور ایسے میں شہباز شریف نے پہل کرتے ہوئے گھر اور پارٹی کی لڑائی کو چوراہے میں لے آئے ہیں،
شریف برادران کےخاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف فیملی نے اپنی سزاوں اور رہائی کے بعد جیل کی مزیدصعبتوں سے بچنے کے لئے جو تدبیریں کر رہے تھے ان پرشہباز شریف نے رانا مشہود کے ذریعے خود کش حملہ کرا کے سب تدبیروں کونیست و نابود کرا دیا ہے اور شہباز شریف کے نواز شریف پر اس شب خون نے دونوں بھائیوں کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کیا ہے جس کے منفی اثرات جلد پارٹی اور شریف خاندان کی سیاست پر نمودار ہوں گے،
شہباز شریف کی طرف سےنواز شریف رانا مشہود کے ذریعے لگائی گئی کاری ضرب سے نواز کی تدبیروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف اپنے عدالتی معاملات پر اس قدر مجبور ہو چکے ہیں وہ ملکی سیاسی معاملات پر تقریبا کنارہ کشی کر کے بیٹھیں ہیں،
بتا یا گیا ہے کہ جن دنوں نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ساتھ جیل میں بھی تھےتو انہوں نے اپنی مشکلات سے آسانی کا راستہ نکالنے کے لئے شہباز شریف کی بجائے اپنی عمر رسیدہ نوے سالہ ماں کے ذریعے راولپنڈی والوں سے رابطہ کر کے جان بخشی کے لئے درخواست کی تھی اس کے علاوہ نواز اور مریم کو شہباز شریف کی طرز سیاست سے بھی اختلاف ہے خصوصا جب سے پانامہ کیس چلا ہےتب سے شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو بائی پاس کر کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے کر کے اپنی قبولیت کے لئے جتن کرتے رہے اور حتکہ اب بھی وہ کسی نہ کسی واسطے سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں میں ہونے کے باوجود پارٹی اور پارٹی قائد نواز شریف کو اعتماد میں نہیں لیتے،
بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے پورے جتن کرنے کے باوجود پارٹی کی سئینیر قیادت نواز شریف کے ساتھ کھڑی اور ضمنی الیکشن کے بعد پارٹی میں پڑنے والی پھوٹ پر کوئی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا

4 Comments

  1. Karamat Ali Reply
  2. Ali Khan Reply
  3. Tahir Iqbal Reply
  4. Anonymous Reply

Leave a Reply