– لاہور۔ناظم ملک –
* منقسم اپوزیشن کی تحریک کیا رنگ لائے گی اس پر سوالیہ نشان ہے
* نواز شریف کو اشتہاری ہونے سے بچنے کےلئے عدالت کی 30 روز کہ مہلت،نیب کی نواز کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کی تیاری
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مارو یا مرو کا فائنل راونڈ شروع ہو گیا ہے اپوزیشن اگر احتجاجی تحریک سے حکومت گرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو نہ صرف وہ احتساب سے بچ جائے گی بلکہ وہ اقتدار میں آنے کے لئے بھی ہر طرح کی ڈیل کرنے کو تیار ہوگی دوسری طرف حکومت کا عزم ہے کہ وہ اپنے احتساب کے عمل کو لیکر آگے بڑھے گی اور بدعنوان عناصر کوعدالتوں سے سزایئں دلوائے گی عمران حکومت نے بمشکل اپنے اقتدار کی آدھی مدت پوری کی ہے لیکن پہلے دن سے لیکر آج تک اسے پاکستانی تاریخ کی سب سے مشکل اور سخت اپوزیشن سے واسطہ پڑا ہے دونوں ہی ایکدوسرے کو راستہ دینے کو تیار نہیں ہیں،گوجرانوالہ جلسہ سے شروع ہونے والی اپوزیشن تحریک کا اینڈ کہاں ہوتا ہے یہ کہنا ابھی مشکل ہے کیونکہ اپوزیشن کے اندر بھی ایک دوسرے کے بارے تحفظات پائے جاتے ہیں اس ساری صورتحال میں عدالتوں میں زیر احتساب اور نیب کی زیرتفتیش مقدمات موضوع بحث ہیں اس سلسلے میں نیب راولپنڈی نے نواز شریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا ریکارڈ امیگریشن سسٹم میں شامل کیا جائے۔
دوسری جانب ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کا خط ڈی جی ایف آئی اے کو موصول ہوگیا ہے اور نیب خط پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اشتہار کے ذریعے طلبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اشتہار شائع ہونے کے 30 روز میں پیش ہوں۔
عدالت نے قرار دیا کہ اگر نواز شریف اشتہار شائع ہونے کے 30 روز کے اندر پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا جب کہ وفاقی حکومت 2 دن کے اندر اخباری اشتہار کے اخراجات عدالت کو جمع کروائے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے، وہ کیساغدارتھا جس نے ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کیا، نوازشریف نے پاکستان کے لیے جے ایف 17 تھنڈربنایا، نوازشریف کا مقدمہ گلی گلی، گھرگھر پہنچ چکا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا، ووٹ کی عزت اورحرمت پامال ہوئی ہے، اس کے گواہ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں، ہم الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف مل کر کھڑے ہیں اور اب ہم فیصلہ کن جدوجہد کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملک کی بیماری کا علاج ’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے میں چھپا ہے، ووٹ کو عزت نہ ملے تو نااہل مسلط کیے جاتے ہیں جبکہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹارئرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ملک کو کرپشن فری بنانے کے اپنے مشن کی تکمیل کے لئے بھرپور محنت کر رہا ہے۔
چیئرمین نیب کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں حالیہ نیب کیسز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے، نیب نئے عزم و استقلال کے ساتھ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں، نیب افسران محنت، عزم، شفافیت اور میرٹ پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 86.8 فیصد ہے، نیب ملک کے کسی بھی اینٹی کرپشن کے ادارے کے مقابلہ میں بہترین کارکردگی ہے۔
|Pak Destiny|
جیتو گی تحریک انصاف