خان صاحب سے محبت کرنے والے

ڈاکٹر عامر لاھوری

پتہ نہیں یہ پی ٹی آئی والے دھاندلی فوبیا سے کب باھر آئیں گے حالانکہ اصل مسئلہ پارٹی کا گراس روٹ لیول پہ نہ ھونا ھے۔۔۔دھاندلی نہیں
!!!!مثال سے واضح کرتا ھوں۔۔۔
کوٹ مومن پنجاب ن لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ھے یہاں پہ ایک دفعہ بڑے میاں صاحب خود الیکشن لڑ اور جیت بھی چکے ھیں پر حالیہ بلدیاتی الیکشن میں یہاں پی ٹی آئی جیت گئی ھے حالانکہ یہاں پہ عمران خان صاحب نے جلسہ بھی نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔وجہ۔۔۔؟؟؟؟
بڑی سادہ ھے۔یہاں پہ عبدل لکھ،انصر ھرل،قاسم شیرازی،ڈاکٹر شکیل،محمد ریاض۔۔۔۔۔جیسے مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے لوگ 2013 سے بھی پہلے پارٹی کےلیے ڈور ٹو ڈور کام کر رھے ھیں۔یہ لوگ صرف خان صاحب سے محبت میں اپنا وقت اور پیسہ لگا رھے ھیں اور اب رزلٹ ھم سب کے سامنے ھے،اس الیکشن میں ان لوگوں نے ن لیگ کے بڑے بڑے چوھدریوں کو شکست دے دی ھے اور آپ کا کیا خیال ھے کہ ن لیگیوں نے اس دفعہ اپنے پیسے اور وسائل کا استعمال نہیں کیا ھو گا؟؟
خان صاحب جس دن اپنا وقت میڈیا اور دوسرے کاموں کی بجائے ان لوگوں کو دینا شروع کر دیں گے اس دن دوسری پارٹیاں جتنی مرضی دھاندلیاں کر لیں،پی ٹی آئی کو ھرا نہیں سکتیں!!!اور ایسے لوگ سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے پاس ھی ھیں۔
خان صاحب کی خوش قسمتی ھے یہ لوگ صرف پیار اور توجہ کے بھوکے ھیں۔۔۔پیسے اور عہدوں کے نہیں۔
اپ کی رائے کا انتظار رھے گا۔

Leave a Reply