پاکستان نے اسرائیلی پائیلٹ بھی رہا کر دیا

pakistan-releases-israeli-pilot

لاہور۔۔۔ ناظم ملک ۔۔۔ 

یہ رہائی سعودی عرب اور امریکہ کی سفارش پر عمل میں آئی

پاکستان نےسعودی عرب اور امریکہ کی سفارش پر 27فروری کو بھارتی پائیلٹ ابھی نندن کےساتھ پکڑے گئے اسرائیلی پائیلٹ کو بھی رہا کر دیا ہے،باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی پائیلٹ کی رہائی کےلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے پاکستان کی سیاسی عسکری قیادت عمران خان اور جنرل باجوہ سے متعدد رابطوں میں پاکستان کے تحفظات دور کئے اور آئیندہ بھارتی جارحیت کا حصہ نہ بننے کی امریکی اور سعودی یقین دہانی کے بعد مشروط رہائی کا فیصلہ کیا

امریکہ اورسعودیہ نے پاکستان کو گارنٹی دی ہے کہ آئیندہ اسرائیل بھارت کی پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا حصہ نہیں بنے گا

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پائیلٹ کی رہائی وزیراعظم عمران خان کے پہلے اور دوسرے دورہ امریکہ کے درمیان عمل میں آئی،بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پائیلٹ کی رہائی کے لئے مذاکرات میں پاکستان نے امریکہ اور سعودی عرب کو پاکستان کی سلامتی کے خلاف بھارت اور اسرائیلی گٹھ جوڑ پر اپنے شدید تحفظات اور تشویش سے آگاہ کیا اور امریکہ سعودی عرب پر واضح کیا کہ اب اگر اسرائیل نے بھارت کےساتھ مل کر پاکستان پر جارحیت کی تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے

اسرائیلی پائیلٹ کی رہائی عمران خان کے پہلے اوردوسرے دورہ امریکہ کے دوران عمل میں آئی

اسرائیلی پائیلٹ کی رہائی کےلئے کوششیں کرنے والے امریکہ اور سعودی عرب نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئیندہ اسرائیل پاکستان کی سلامتی کےخلاف کسی اقدام میں بھارت کا ساتھ نہیں دے گا،بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پائیلٹ کی رہائی خاموش سفارتکاری کے ذریعے عمل میں آئی اور اس رہائی پر پاکستان نے میڈیا کے ذریعے کوئی پوائینٹ سکورنگ کرنے کی کوشش نیں کی

ذرائع نے بتایا ہے کہ رہائی کے بعد اسرائیلی پائیلٹ کو کس ملک کے حوالے کیا گیا ہے اور پاکستان سے کیسے روانگی ہوئی یہ نہیں بتایا گیا،ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تیزی سے بہتر ہوتے تعلقات اور غلط فہمیوں کے خاتمے کے پیچھے دونوں ممالک کے درمیان قائم ہونے والی اعتماد سازی کی فضا ہے

|Pak Destiny|

11 Comments

  1. Nihar Muhammad Reply
  2. Qadir Khokhar Reply
  3. Mujahid Malik Reply
  4. Safdar Lashari Reply
  5. Azhar Javed Reply
  6. Zohaib Qamar Reply
  7. Ahmad Ali Reply
  8. Mohsin Sarfraz Reply
  9. Raza Muhammad Reply
  10. Anonymous Reply
  11. شہزاد احمد خان Reply

Leave a Reply