“Perfect escape provided to PMLN led 13 parties in by polls in the face of certain humiliating defeat” — by-polls delayed on the pretext of flood

"Perfect escape provided to PMLN led 13 parties in by polls in the face of certain humiliating defeat" -- by-polls delayed on the pretext of flood

By Irum Saleem

   Seeing a certain defeat and another humiliating in by polls this month on several national and provincial assembly seats the Shehbaz government manages to postpone them taking the excuse of floods.

     As Imran Khan was leading a roaring campaign across Pakistan making sure PTI success, the PMLN led 13 parties preferred to run away from political arena.

    Some say it was the brainchild of Nawaz Sharif who thinks that yet another shameful defeat means no future of his party and the allied parties.

   Interestingly the handpicked foreign minister Bilalwal Bhutto Zardari says that the coalition candidates we’re winning and the by polls deferred — a good joke he made, is t it.

   What a shame one could only say.

    Here the justification the Election Commission of Pakistan offers to delay the by polls.

الیکشن کمیشن آف پاکستان
Media Coordination and Outreach Wing
پریس ریلیز
مورخہ 8ستمبر 2022اسلام آباد
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ صوبہ پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخواہ کی درج ذیل حلقہ جات میں الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول دیا ہوا ہے جس کے مطابق پولنگ 11ستمبر ، 25ستمبر اور 2اکتوبر 2022 کو ہوگی ۔
سلسلہ نمبر حلقہ جات پولنگ کی تاریخ
1 این اے 157ملتان IV 11ستمبر 2022
2 پی پی 139شیخوپورہ V 11ستمبر 2022
3 پی پی 241باولنگر V 11ستمبر 2022
4 این اے 22 مردان III 25ستمبر 2022
5 این اے 24چارسدہ II 25ستمبر 2022
6 این اے 31 پشاور V 25ستمبر 2022
7 این اے 45 کرم I 25ستمبر 2022
8 این اے 108فیصل آبادVIII 25ستمبر 2022
9 این اے 118ننکانہ صاحب II 25ستمبر 2022
10 این اے 237 ملیرII 25ستمبر 2022
11 این اے 239کورنگی کراچی I 25ستمبر 2022
12 این اے 246کراچی ساوتھI 25ستمبر 2022
13 پی پی 209خانیوالVII 2 اکتوبر 2022

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے سندھ ، خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ذرائع آمد ورفت مخدوش ہو چکے ہیں ، عمارات تباہ ہوگئی ہیں ، ٹرنسپورٹ کا نظام درہم برہم ہیں اور قومی ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔

-2-
تمام قومی ادارے جن میں پولیس ، پاک فوج ، رینجرز ،کانسٹیلبری ، انتظامی اور دیگر افسران جوالیکشن ڈیوٹی میں تعینات کئے گئے تھے سیلاب متاثرین میں خوراک کی ترسیل اور وبائی امراض کےپھیلاو کی وجہ سے ضروری امدادی کارروائیوں اور متاثرین کی محفوظ مقامات پر آباد کاری میں انتہائی حد تک مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مورخہ 23اگست 2022 کو وزرات داخلہ کو ضمنی انتخابات کے پر امن انتخابات کے لئے پاک فوج ، رینجرز اور کنسٹیلبری کی خدمات طلب کی تھیں تاکہ پر امن انتخابات کے انعقاد کویقینی بنایا جائے لیکن تاحال مذکورہ بالا قومی ایمرجنسی کی وجہ سے الیکشن کے انعقاد کے لئے انکی تعیناتی کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔ مزید برآں خیبرپختونخواہ میں امن وامان کی صورتحال کشیدہ ہے جہاں پر حالیہ دنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کئے گئے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
مزید الیکشن کمیشن کو وزرات داخلہ نے جو Feed Back دیاہے اس میں کہا گیا کہ پاک آرمی ، رینجرز اور ایف سی ملک میں سیلاب زدگان کی امدادی کارروائیوں ، اندرونی سیکورٹی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی روک تھام میں مصروف ہیں ۔ اسی طرح ملٹری اتھارٹیز نے بھی سیلابی قومی سانحہ(National Emergency) کا حوالہ دیاجس کی وجہ سے وزیراعظم نے نیشنل فنڈ بھی قائم کیا ہے اور بین الاقوامی طور پر امداد کی اپیل کی گئی ہے تاکہ اس قومی سانحہ سے نمٹاجاسکے اور کہا کہ ملٹری ، رینجرز اور ایف سی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے لہذا ان حالات کی وجہ سے انہیں امدادی کارروائیوں سے واپس بلانا اورپُرامن الیکشن کے انعقاد کے لئے دستیابی مشکل ہے ۔جوکہ الیکشن کے پُرامن انعقاد کے لئے موز وں نہیں ہوگی ۔
صوبائی الیکشن کمشنرسندھ ، خیبرپختونخواہ اور پنجاب نے بھی موجودہ حالات میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کو ناممکن قرار دیا اوربتایا کہ مختلف سرکاری عمارتوں میں سیلاب متاثرین کو رکھا گیا ہےاور جہاں سے امدادی خوارک کی ترسیل بھی کی جارہی ہے ، جوکہ پولنگ سٹیشنوں کے لئے مختص کی گئی تھیں ۔
الیکشن کمیشن نے تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات کا پرامن انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے لہذا ضمنی انتخابات میں پاک فوج، رینجرز اور کانسٹیلبری کی امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے دستیابی ضروری ہے ۔
حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں ، تمام اداروں کی امدادی کارروائیوں میں مصروفیت ، ذرائع آمدورفت کےمسائل خصوصاً صوبہ خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی کے واقعات اور بڑے پیمانے پر عوام کی نقل مکانی کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد مقررہ تاریخوں پر ممکن نہیں ۔لہذا الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام مذکورہ بالا حلقوں میں ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ تاریخوں کو ملتوی کیاجاتا ہے باقی مراحل الیکشن شیڈول کےمطابق مکمل ہوں گےاور حالات کی بہتری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دستیابی پر الیکشن کمیشن جلد نئی پولنگ کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔ یہ فیصلہ مفاد عامہ کے تحت کیا گیا ہے تاکہ پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔

|PAK DESTINY|

Leave a Reply